ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(نیوز رپورٹر شاہد خان )جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے ہر فرد اہم اور اس کا ووٹ بہت قیمتی ہے-شہلا الیاس
اسلامی جمہوریہ پاکستان میں جمہوریت کے استحکام اورجمہوری اقدار کے فروغ کیلئے ہر فرد اہم اور اس کا ووٹ بہت قیمتی ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر فرد انتخابی عمل میں حصہ لے کر اپنا بھر پو رکردارادا کرے.

ان خیالات کااظہار ماسٹر ٹرینر شہلا الیاس نے عام انتخابات کے حوالے سے آگاہی بیان میں کیا. انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی طرف سے شفاف انتخابی عمل بارے بھر پوراقدامات کیے گئے ہیں.

ماسٹر ٹرینر شہلا الیاس نے کہا کہ 8فروری کو ووٹ ڈالنے سے پہلے ہر فرد اپنی پرچی خود بناسکتا ہے. اس سلسلے میں اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300پر ایس ایم ایس کریں اور موصول ہونے والے جواب کو پرچی پر لکھ کر اپنے پاس محفوظ کر لیں

اس طرح الیکشن والے دن ووٹ ڈالنے کیلئے پرچی بنوانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، وقت کی بچت ہو گی اور زیادہ سے زیادہ لوگ بآسانی اپنا ووٹ کاسٹ کرسکیں گے

Shares: