ڈیرہ غازیخان : گراں فروشوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی

ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان) ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی زیرنگرانی ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ڈیرہ غازی خان کی عوام کو ناجائز منافع خوروں سے نجات دلانے کیلئے سرگرم ہے،منظم حکمتِ عملی کے تحت گراں فروشوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی اور انکی گرفتاریوں کا عمل جاری ہے،محمد انور بریار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کے پرائس مجسٹریٹس کی روزانہ کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیا جارہا ہے،گزشتہ شب بھی اس حوالے سے اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صابر حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اسسٹنٹ کمشنر صدر شکیب سرور،ڈی او انڈسٹریز اصغر صدیقی،ڈی او سول ڈیفنس خالد کریم،ڈی ایف سی مہر اختر حسین سمیت پرائس مجسٹریٹس نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیا کہ یکم سے27جنوری کے دوران گرانفروشوں کو مجموعی طور پر18لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے ہیں،7گراں فروشوں کیخلاف مقدمات درج اور6کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صابر حسین نے کہا کہ گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے اور کسی کو اوورچارجنگ کی ہرگز اجازت نہ دی جائے،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنا روزانہ کا ٹارگٹ ضرور حاصل کریں۔

Leave a reply