ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی ) سٹیٹ آف دی آرٹ انٹرسٹی جنرل بس سٹینڈ ناکام. سب سے بڑا سبب فریدی بازار میں غیر قانونی طور پر قائم ڈی کلاس اڈے ہیں ان منہ زور ٹرانسپورٹرز مافیاکے آگے ضلعی انتظامیہ بے بس دکھائی دی رہی ہے ۔ ماڈرن انٹر سٹی بس ٹرمینل ڈیرہ غازی خان جدید سہولیات سے آراستہ ہونے کے ساتھ ساتھ خطیر رقم سے تیار ہونے والا منصوبہ ہے جسے اسٹیٹ آف دی آرٹ کا نام دیا گیا ہے مگر بدقسمتی سے یہاں پر بھی ٹرانسپورٹرز مافیا اور ضلعی انتظامیہ اور افسر شاہی اور ریجنل ٹرانسپورٹ اٹھارٹی کے کرپٹ ٹولے کے گٹھ جوڑ نے اس شاہکار کو تباہی کے دھانے لا کھڑا کر دیا ہے کروڑوں روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے ڈی جی خان سٹی کےاس منصوبہ کو ٹرانسپورٹ کے چند ناسور بھتہ خوروں نے اپنی اجارہ داری اور لاکھوں روپے کھرے کرنے کیلئے ناکام بنانے کیلئے باقاعدہ طور پر کمیٹی بنا کر ضلعی افسران کو ماموں بنا ڈالا ، ٹرانسپوٹر حاجی جہانگیر کا ملکیتی میخترٹرمینل جہا ں سے روزانہ سینکڑوں ٹائم نکلتے ہیں آج بھی سرکاری ماڈرن انٹر سٹی بس ٹرمینل سے چند قدم کے فاصلے پر دھڑلے سے چل رہا ہے ، اسی طرح چوہدری اور رند برادرز اپنی اجارہ داری قائم کرنے کیلئے نئے ٹرمینل میں جگہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں ،ذرائع کے مطابق حافظ نور محمد جو کہ راجن پور کا رہائشی ہے جس کی اپنی دو تین بسیں ہیں پرانے لاری اڈا پربیشتر شیڈز پر قابض تھا اب بھی نئے ٹرمینل پر بھی قبضے کیلئے کوشاں ہے، اسی طرح نئے ٹرمینل کے شیڈز پر قبضے کیلئے کوشاں اکثریت نام نہاد ٹرانسپورٹر ز کے نام پرایک گاڑی تک نہ ہے جبکہ فی روٹ پر ٹرانسپوٹرز کی ملکیتی گاڑیاں 7ہونی چاہیے ، جدید سہولیات سے آراستہ ماڈرن انٹر سٹی بس ٹرمینل کی ناکامی کا سب سے بڑا سبب فریدی بازار میں غیر قانونی طور پر قائم ڈی کلاس اڈے ہیں جہاں سے کئی محکمے بھتہ وصولی کرتے ہیں ،کسی بھی اڈاے کا رقبہ پورا ہے نہ ہی ایس او پیز مکمل ہیں ، سرکاری ماڈرن انٹر سٹی بس ٹرمینل بننے کے باوجود غیر قانونی قائم اڈے ڈھڑلے سے چلنے سے کرپشن کا بازار گرم ہے،بلوچ اور فیصل موورز کا رقبہ پورا نہ ہے جس پر انہوں نے بلوچ اینڈ فیصل مووز کا مشترکہ بورڈ لگا کر کام چلایا ہوا ہے ،جبکہ ان کی کسی گاڑی کے روٹ سمیت کسی جگہ ان کا ایک ہونا تحریرنہ ہے پل پیارے والی پر 250سے350فی ہائی ایس گاڑی سے بھتہ و صولی بھی جاری ہے کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے جدید سہولیات سے آراستہ ماڈرن انٹر سٹی بس ٹرمینل کی ناکامی بارے شہر یوں نے اپنی رائے کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ ماڈرن انٹر سٹی بس ٹرمینل ڈیرہ غازی خان کے شہریوں کیلئے سردار عثمان خان بزدار کا تحفہ ہے جسے ناکامی سے بچانے کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے جبکہ سابق کمشنر ڈیرہ اس منصوبے کی کامیابی کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہے ، انٹرسٹی بس ٹرمینل ڈیرہ غازی خان کے تاحال مکمل طور پر فکشنل نہ ہونے پر اسد خان چانڈیہ ایڈمنسٹرٹر انٹرسٹی بس ٹرمینل اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں جو کہ قابل تحسین ہے ان کی اور بس ٹرمینل کی ناکامی کا سب سے بڑا سبب فریدی بازار میں غیر قانونی طور پر قائم ڈی کلاس اڈے ہیں جہاں سے کئی محکموں کے آفیسران کے کچن چلتے ہیں، جبکہ ٹرانسپورٹر رہنماؤں کہنا ہے کہ جب تک تمام ٹرنسپوٹرز کے مطالبات انتظامیہ کی جانب سے پورے نہیں کر دیئے جاتے ہیں اس وقت تک نئے ٹرمینل کی کامیابی دیوانے کا خواب ہے ٹرانسپورٹر کا کہناہے کہ شروع میں ہم نے بھی انٹرسٹی بس سروس کو کامیاب بنانے کے لیے غیر مشروط طور پراپنے تعاون کی یقین دہانی انتظامیہ کو کرائی تھی مگر تاحال اس بارے میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی ہے،دوسری طرف اربن ٹرانسپورٹ کی آڑمیں سرکاری زمین پر قبضہ والا غیرقانونی اڈہ سٹیٹ آف دی آرٹ جنرل بس سٹینڈ سامنے موجود ہے . عوامی وسماجی ومذہبی حلقوں کا ارباب اختیار سے مطالبہ ہے کہ فریدی بازار میں غیر قانونی طور پر قائم ڈی کلاس اڈوں کے خلا ف فو ری کا رروا ئی کی جائے اور ماڈرن انٹر سٹی بس ٹرمینل ڈیرہ غازی خان کامیاب کیا جائےاور غیرقانونی سرکاری زمینوں پر بنائے گئے ٹرمینل ختم کراکرسرکاری زمین واگذار کرائی جائے-
جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ باغی ٹی وی 2025