بینظیرانکم سپورٹ پروگرام قسط کی متوقع آمد،ڈیوائس کے حصول کیلئے بولیاں،2 تک وصولی کاانکشاف

ڈیرہ غازیخان .بینظیرانکم سپورٹ پروگرام قسط کی متوقع آمد،ڈیوائس کے حصول کیلئے بولیاں،2 تک وصولی کاانکشاف،امدادی رقم کی آمد کاسن کر نوسر بازوں نے لنگوٹ کس لئے، زونل منیجرنسیم قیصرانی نے مظفر شہزاداور عمران کھوکھر کو اختیارات دیدیئے، فرنچائزر مظفر اور بی ڈی او عمران کھوکھر نے مانہ احمدانی درخواست جمال خان کے علاوہ دو درجن سے زائد احساس سنٹرز قائم کر لئے ڈائریکٹر اسٹنٹ، ڈائر یکٹر بھی مافیاء کے سامنے بے بس
عوامی سماجی حلقوں کا چیئر پرسن ڈائریکٹر جنرل سے فوری کارروائی کا مطالبہ

روزنامہ خبریں ملتان کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے مستحق خواتین کو ملنے والی سہہ ماہی امدادی قسط کی رقوم تقسیم کرنے کیلئے 25 فروری کو آمد کی اطلاعات ہیں ، امدادی رقم کی آمد کا سن کر امدادی رقوم پر ڈاکہ مارنے اور ٹیکہ لگانے کیلئے متعدد نوسر بازوں نے لنگوٹ کس لئے ہیں ،

ایچ بی ایل مین برانچ ڈیرہ غازیخان میں تعینات ایک اہلکار نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر خبریں کو بتایا کی ایچ بی ایل کنڈیکٹ انچارج ڈیو ائسز زونل منیجرنسیم قیصرانی نے تحصیل کوٹ چھٹہ میں فرنچائز ر مظفر شہزاد عرف پنکی اور پی ڈی او عمران کھوکھر کو اپنے مکمل اختیارات دے رکھے ہیں

تحصیل کوٹ چھٹہ میں پہلے احساس سنٹرز کوٹ چھٹہ، چوٹی زیریں ،سخی سر ور، جکھڑامام شاہ و دیگر مقامات پر قائم تھے اور مذکورہ سنٹروں پر تقریبا چار درجن سے زائد ڈیو ائسز سابقہ تقسیم ہونے والی قسط پر ایک ایک لاکھ روپے وصول کر کے تقریبا پچاس لاکھ روپے وصول کر کے ڈیو ائسز دی تھیں، سہ ماہی قسط کی رقم کی زونل منیجر نسیم قیصرانی کی ملی بھگت سے فرنچایز ر مظفر اور بی ڈی او عمران کھوکھر نے مانہ احمدانی درخواست جمال خان کے علاوہ دو درجن سے زائد احساس سنٹرز قائم کر لیے ہیں، مزکورہ سنٹروں پر ڈیوائس حاصل کرنے کیلئے درجنوں افراد زونل منیجر نسیم قیصرانی کے پاس جانے کی بجائے انکے چہیتے کمائو پتر فرنچایز رمظفر شہزاد عرف پنکی اور بی ڈی او عمران کھوکھر کے ڈیروں پر پہنچ گئے،

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈیوائسز کی بولیاں لگتی رہیں ڈیٹرھ لاکھ سے دو لاکھ روپے تک فی ڈیواسز وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مذکورہ نئے قائم ہونے والے دو درجن سے زائد ڈیوائسز پر تقریبا پچاس لاکھ روپے وصول کر لینے کا انکشاف ہوا ہے
،
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سابقہ امدادی رقوم کی تقسیم کے وقت زونل منیجر نسیم قیصرانی کی ملی بھگت سے بی ڈی او عمران کھوکھر کی سرپرستی میں جھوک روڈ پر قائم ملک موبائل سنٹر پر ڈیوائس ما لک لوکیشن توڑ کر ڈیوائس چلاتا رہا اور دو ہزار سے تین ہزار روپے کٹوتی کرنے کی اطلاعات ملتی رہیں کوٹ چھٹہ کے ایک متاثرہ شہری نے ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو بذریعہ فون کر کے صورتحال سے آگاہ کیا گیا مگر انہوں نے بھی چپ سادھ لی تھی

ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائر یکٹر بھی مافیاء کے سامنے بے بس دکھائی دیتے ہیں عوامی و سماجی حلقوں کے علاوہ شہر یوں فدا حسین، رحم علی، عمران خان، نور الدین خان نے چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اسلام آباد ڈائریکٹر جنرل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فوری
تحقیقات کر کے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

Leave a reply