شاہ صدردین ،باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہدعمران ) تھانہ شاہصدر دین پولیس کی کاروائی، ڈکیتی کیا گیا 17 لاکھ روپے مالیتی ٹریکٹر برآمد۔
تفصیلات کے مطابق منظور جروار نے پولیس کو اطلاع دی کہ نامعلوم ملزمان جوکہ اسلحہ سے لیس ہیں اور اسلحہ کے زور پر مجھ سے میرا ٹریکٹر اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ہیں اطلاع ملتے ہی ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے حکم پر ڈی ایس پی سرکل صدر فیاض الحق، ایس ایچ او شاہصدر دین عبدالرؤف، ایس ایچ او کوٹ مبارک شاہد عباس معہ ٹیم نے فرار ہونے والے ملزمان کا تعاقب کیا پولیس کو دیکھ کر بخوف گرفتاری ملزمان چھینا گیا ٹریکٹر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ ڈکیتی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور علاقہ کا سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے جبکہ برآمد ہونے والا ٹریکٹر اصل مالک کے حوالے کر دیا گیا ہے ایس ایچ او تھانہ شاہصدر دین نے مزید بتایا کہ عوام الناس کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کریمینل کا محاسبہ جاری ہے۔

Shares: