کوٹ ہیبت باغی ٹی وی (شاہد خان )ڈی جی خان کینال سے قتل شدہ ملنے والی بزرگ کی لاش تصدیق قتل ہونے والا بزرگ اونٹوں کا بیوپاری نکلا
تفصیل کے مطابق قتل ہونے والا بزرگ برکت علی اونٹوں کے بیوپار کرتا تھا جو سلیم آباد محمد پور دیوان پیسوں کے لین دین میں گیا ہوا تھا ذرائع کے مطابق وہاں پر برکت علی نے محمد ظفر وڈانی سے رقم لینی تھی محمد پور دیوان پہنچنے کے کچھ گھنٹوں کے بعد برکت علی کا موبائل بند ہو گیا جب گھر والے اس کے تلاش کے لیے نکلے تو انہیں ڈی جی خان کنال میں نامعلوم افراد کی لاش کا پتہ چلا جب وہاں پہنچے تو وہ لاش اسے بزرگ برکت علی کی تھی ذرائع کے مطابق برکت علی بیوپاری تھا اور وہ اکثر کاروبار کرنے کے لیے رقم ساتھ لے کے جاتا تھا گھروالوں کے مطابق برکت علی کو پیسوں کے لین دین کی بنا پر نا حق قتل کیا گیا ہے گھر والوں کے بیان کے مطابق چوٹی پولیس نے ملزم کے خلاف دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزم کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی ہے

Shares: