ڈیرہ غازیخان :ترکیہ،شام زلزلہ۔ شہری،تاجر،فلاحی تنظیمیں،مخیر حضرات بھی متاثرین کی امداد میں پیش پیش

ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹرجواداکبر) پوری پاکستانی قوم ترکیہ،شام کے زلزلہ متاثرین کے دکھ و غم میں برابر کی شریک ہے،ڈیرہ غازیخان کے شہری،تاجر،فلاحی تنظیمیں،مخیر حضرات بھی متاثرین کی امداد میں پیش پیش ہیں جنہوں نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے کمبل،ملبوسات اور عطیات دینے کے اعلانات کئے ہیں،اپنے مسلمان بھائیوں کی امداد کیلئیپولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اسد چانڈیہ کی زیر نگرانی اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں چیف آفیسرز جوادالحسن گوندل،چوہدری ارشد،ڈی او انڈسٹریز اصغر صدیقی،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی محمد صادق،ایوان صنعت و تجارت،انجمن تاجران،پیٹرول پمپ،فلور ملز،صرافہ ایسوسی ایشنوں کے نمائندے اور مخیر حضرات بھی موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اسد چانڈیہ نے کہا کہ کارخیر کے کاموں میں ہماری قوم کسی سے پیچھے نہیں ہے،مصیبت کی گھڑی میں اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کرنا وقت کا تقاضا ہے،خدمت خلق،فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے،پی اے محمد اسد چانڈیہ نے کہا کہ زلزلہ قدرتی آفت ہے،کوئی ملک اکیلے اس سے نبرد آزما نہیں ہوسکتا،مشکل حالات میں دوسروں کے کام آنا ہمارا دینی و اخلاقی فریضہ ہے،انہوں نے کہا کہ ریلیف کے کاموں میں ہمارے ریسکیو ورکرز بھی اپنے بھائیوں کی مدد کررہے ہیں،زلزلہ متاثرین کو نئے کمبل اور عطیات کی ضرورت ہے،عطیات کی وصولی کیلئے منظم رابطوں کو فروغ دیاراست فراہم کئے جاسکتے ہیں۔اجلاس میں مختلف محکموں،فلاحی تنظیموں اور تاجروں کی طرف سے امداد کا اعلان بھی کیا گیا۔

دوسری طرف ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈیرہ غازی خان رضوان نذیر نے کہا ہے کہ ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین ہمارے بھائی ہیں،مصیبت کی اس گھڑی میں انکی مدد کرنا وقت کا تقاضا ہے،ہم انھیں کسی صورت بھی بے یارو مددگار نہیں چھوڑ سکتے،حکومت پنجاب کی ہدایت پر شہری،تاجر اور مخیر حضرات زلزلہ متاثرین کی مدد کریں،ان کیلئے مطلوبہ ضرویات کی حامل اشیائے خوردونوش،سرجیکل آلات اور کمبل فراہم کئے جائیں،جس میں مطلوبہ معیار کی اعلی سٹینڈرز کی اشیاء شامل ہونی چاہئیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رضوان نذیر نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں کمبل تھری پلائی،وزن کم از کم تین کلو اور سو فیصد پولسٹر کا ہوناچاہیے،ٹینٹ کی لمبائی و چوڑائی 4میٹر ہونی چاہیئے،فوڈ ہیمپرز میں آٹا،کوکنگ آئل،دالیں،نمک،ماچس،مرچیں، اور مصالحے پیک ہونے چاہئیں،اعلی سٹینڈرز کے سرجیکل آلات ہوں،انہوں نے کہا کہ تمام آئٹمز میں اعلی معیار کو برقرار رکھا جائے،ڈیرہ غازیخان کے شہری،تاجر فلاحی تنظیمیں،اور مخیر حضرات اپنے مسلمان بھائیوں کے دکھ میں شریک ہیں،زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے ہر فرد اپنا حصہ ضرور ملائے،انہوں نے کہا کہ ڈی سی آفس میں مطلوبہ امدادی سامان کی وصولی کیلئے کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے.

Leave a reply