ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگار):ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی برائے لیبر ڈیرہ غازی خان کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صابر حسین کی زیرصدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر محمد صادق،سوشل ویلفیئر آفیسر بلال متین،ڈی او انڈسٹریز اصغرصدیقی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل سکیورٹی ارسلان جتوئی،لیبر تنظیموں اور این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر محمد صادق نے بتایا کہ الحمد ٹیکسٹائل1500ورکرز،ڈی جی خان سیمنٹ1100 اور الغازی ٹریکٹر فیکٹری700ورکرز کے سوشل سکیورٹی واجبات ادا کر رہی ہیں،ضلع میں کم اجرت کے قانون پر عمل درآمد کرایا جارہا ہے،چائلڈ لیبر پر تین ٹرک ورکشاپ مالکان کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ہیں،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صابر حسین نے کہا کہ حکومت پنجاب مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے متحرک ہے،بھٹہ و فیکٹری مالکان اپنے مزدوروں کے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ انکے ورکرز بھی حکومتی مراعات سے دائرہ اٹھا سکیں،لیبر سے جبری مشقت لینا،کم اجرت دینا اور چائلڈ لیبر کی کسی طور بھی اجازت نہیں دی جاسکتی،ہمیں لیبر کو حقوق کی فراہمی کے لیے اپنے وسائل کو بروئے کار لانا ہوگا،حقوق کا ملنا ہر فرد کا حق ہے،فیکٹری،کارخانہ مالکان مزدوروں کے حقوق کے محافظ ہیں،وہ انہیں پوری اجرت دیں،کسی کا حق نہ ماریں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ افسران اور سٹاف چائلڈ لیبر،جبری مشقت کے خاتمے کیلئے دکانوں،ورکشاپس،کارخانوں،فیکٹریوں پر چھاپے ماریں اور خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں۔

Shares: