باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازی خان( شہزادخان نامہ نگار) کمشنر کی کارپوریشن آفس میں ہفتہ وار کھلی کچہری ،سائلین کی درخواستوں پر احکامات جاری
تفصیل کے مطابق کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کارپوریشن آفس میں ہفتہ وار کھلی کچہری لگائی مرد اور خواتین سائلین کی درخواستوں پر احکامات جاری کئے گئے۔سرکاری واجبات کی عدم وصولی کرنے والے افسران کے خلاف انٹی کرپشن کے مقدمات درج کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کارپوریشن آفس میں میونسپل سروسز اور ملازمین کے مسائل سنے۔تحریری اور زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کئے گئے۔کمشنر نے کارپوریشن کے نادہندگان کے خلاف سخت کارروائی کے بھی احکامات جاری کئے ۔انہوں نے سرکاری واجبات کی عدم وصولی میں افسران کے خلاف انٹی کرپشن کے مقدمات درج کرانے کے بھی احکامات جاری کئے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ سرکاری واجبات وصول نہ کرنا بھی بددیانتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کارپوریشن کے ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن اور واجبات کی اقساط میں ادائیگی شروع کی جائے۔شہر میں رکشہ سٹینڈ کو آوٹ سورس کرنے کےلئے جلد اشتہار دیا جائے۔شہر میں صفائی اور سیوریج کے مسائل حل کئے جائیں۔اس موقع پر ڈائریکٹرز رانا عبید الرشید ،ملک محمد رمضان،چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل اور دیگر موجود تھے۔
Shares: