ڈیرہ غازیخان باغی ٹی وی نیوز رپورٹر (شاہد خان )چیئرمین میلاد کمیٹی ڈیرہ غازیخان انور حسن قریشی نے کہا ہے کہ سرکار دو عالم، نور مجسم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کا جشن انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش وخروش سے منانے کیلئے مرکزی میلاد کمیٹی شہر بھر کے علمائے کرام، مذہبی کارکنان، سول سوسائٹی، تاجروں اور عاشقان رسول ﷺ سے رہنمائی حاصل کرتی ہے.
انہوں نے یہ بات عید میلادالنبی ﷺ کی تقریبات،جلوس روٹس کی صفائی، سکیورٹی، چراغاں، سبز پرچموں کی تیاری، راستوں میں سبیلوں کے قیام، محافل حمد و نعت اوردیگر انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے مرکزی جامع مسجد بلاک 3 میں منعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
اجلاس میں شیخ امجد حسین ایڈووکیٹ سمیت علمائے کرام، سول سوسائٹی، تاجر تنظیموں کے نمائندے اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی