ڈیرہ غازیخان: بہبود آبادی کا عالمی دن، سیمینار اور واک

بے ہنگم آبادی ہماری ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے

ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (بیوروچیف قیصرعباس جعفری)ملک بھر کی طرح ڈیرہ غازیخان میں بھی بہبود آبادی کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔محکمہ بہبود آبادی ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا۔سیمینار میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسد چانڈیہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت

مقررین نے بے ہنگم آبادی کے نقصانات اور اسکے کنٹرول بارے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرادریس لغاری، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ہما مہدی لغاری،ڈاکٹر عنبر،ڈسٹرکٹ خطیب مفتی محمد عمر فاروقی،قاری عبدالغفور سیفی،ڈسٹرکٹ ڈیموگرافر منیب بہار نے سیمینار سے خطاب کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آبادی میں اضافہ ہمارے وسائل کو تیزی سے ختم کررہا ہے،بڑھتی آبادی کوکنٹرول کرنا وقت کی ضرورت ہے،ہم ایفکٹیو میئرز کی بدولت بڑھتی انسانی آبادی پر قابو پا سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ چھوٹے خاندان سے ہم اپنے بچوں کی ضروریات کو باآسانی پورا کرسکتے ہیں،

پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ آبادی کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ادریس لغاری نے کہاکہ بے ہنگم آبادی ہماری ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،ہر باشعور شہری اپنے وسائل کے مطابق اپنی فیملی کو پروان چڑھائے،ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ہما مہدی لغاری نے کہا کہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن چکا ہے،بے ہنگم آبادی کو کنٹرول نہ کیا گیا تو مسائل در مسائل ہمارا مقدر ہونگے،بڑھتی آبادی پر قابو پانے کیلئے ہمیں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا،

ڈسٹرکٹ خطیب مفتی محمد عمر فاروقی نے کہاکہ دینی تعلیمات پر عمل سے ہم اپنے صحتمند معاشرے کو فروغ دے سکتے ہیں،قاری عبدالغفور سیفی نے کہا بے ہنگم آبادی سے بے راہ روی میں اضافہ ہورہا ہے۔

سیمینار کے اختتام پر آبادی پر کنٹرول کیلئے ضلع کونسل ہال سے ڈی سی آفس تک آگاہی واک کا انعقاد کیاگیا،واک میں پاپولیشن ویلفیئرسٹاف،فیملی ہیلتھ ورکرز،امام وخطیب سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔سیمینار میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ہما مہدی لغاری، انفارمیشن آفیسر چوہدری خالد رسول نے شاندار کارکردگی پر سٹاف میں پرائز بھی تقسیم کئے ۔یاد رہے کہ محکمہ پاپولیشن ویلفیئر ڈی جی خان کے زیر اہتمام عالمی دن کے حوالے سے16جولائی تک دیگر تقریبات کا بھی اہتمام کیا جائیگا۔

Leave a reply