باغی ٹی ویڈیرہ غازی خان(نامہ نگار) ہیلتھ کیئر کمیشن کی مجرمانہ چشم پوشی، غیرقانونی لیباٹریوں کی بھرمار
تفصیل کے مطابق زرائع کا کہنا ہے کہ مطابق محکمہ ہیلتھ کیئرکمیشن کی مجرمانہ چشم پوشی سے ڈیرہ غازی خان شہر بھر میں غیرقانونی لیباٹریوں کی بھرمار،سفید کوٹ مافیا مریضوں کے علاج کی تشخیص کے نام پر لواحقین کی جیبوں پر ڈاکے مارنے میں مصروف ہے،شہر کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتال میں عرصہ دراز سے کمائی والی سیٹوں پر بیٹھے کرپٹ ٹولہ نے لیبارٹری مافیا سے گٹھ جوڑ کر کے حکومت کی جانب سے اربوں روپے کے فنڈز اور ہمہ اقسام کی مشینری فراہم کرتے ہوئے غریبوں کو مفت علاج معالجہ کی سہولیت مہیا کرنے کے ویژن کی دھجیاں اُڑا دیں، آئے روز قیمتی مشینری جس میں سٹی سکین مشین قابل ذکر ہے کو خراب کر کے کمیشن کی مد میں لاکھوں کی دیہاڑیاں لگانا معمول بنا رکھا ہے ،واضح رہے کہ اربوں روپے کے فنڈز سے منگوائی گئی جدید ترین لیب ،سٹی سکین،ایکسرے ،الٹراساونڈ وغیرہ کی مشینری اور ماہانہ کروڑوں روپے تنخواہوں پر رکھے گئے لیب ٹیکنیشن اور عملہ کے ساتھ مرمتی کے بھاری بلوں کی ادئیگیوں کے باوجود قیمتی مشینیں بند ہونا سوالیہ نشان بنا ہوا ہے جبکہ اس سے کئی کم درجے پرانی سٹی سکین ،ایکسرے ،الٹرا ساؤنڈ ، لیب ٹیسٹ مشینیں لیبارٹری مافیا نے رکھ کر بغیر ایکسپرٹ کے دیہاڑی دار مزدوروں کو رکھ کر مریضوں کی کھال اْتار رہے ہیں جن کی مشینیں آج تک خراب نہیں ہوتی جو کہ لمحہ فکریہ ہے ،با وثوق ذرائع نے انکشاف کیا ہے،سٹی سکین ،ایکسرے سنٹر کی تمام رپوٹیں ٹیچنگ ہسپتال میں تعینات ڈاکٹرز تیار کر کے دیتے ہیں جبکہ اکثر لیبارٹریوں کی شوگر رپورٹس تک ایک دوسرے سے میچ نہیں ہوتی ہیں ، جبکہ سرکاری ہسپتال سمیت پرائیوٹ ڈاکٹرز نے باقاعدہ لیبارٹرز مافیا سے ففٹی ففٹی کی بنیاد پرکمیشن رکھا ہوا ہے ، اکثر ڈاکٹرصاحبان نے کمائی کیلئے خود ہی لیبارٹریاں بنا رکھی ہیں جہاں پر فرضی رپورٹیں بنا کر مریضوں کو لوٹا جاتا ہے جو سے ایک خطرناک صورتحال پیدا ہو چکی ہے ، ایک سرکاری اہلکار نے دوران گفتگو انکشاف کیا کہ ہمارے محکمہ کے پاس آج تک پتھالوجی لیبارٹریوں کی قانونی یا غیرقانونی ہونے کی کوئی لسٹ تک نہ بنائی گئی ہے اور نہ ہی ہمارے پاس ان کے خلاف فوری سخت کارروائی کا اختیار ہے، ہم صرف ان غیر قانونی لیباٹریوں کو سیل کر کے کیس بنانے تک محدود رہے ہیں جبکہ کئی سال سے ہمہ قسمی اختیارات ہیلتھ کیئر کمیشن کے پاس ہیں جن کا اب دفتر تک ملتان شفٹ ہو چکا ہے جن کی فرضی کاروائیوں سے حالات مزید بگڑ گئے ہیں ، اہل شہر نے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی ،چیف سیکرٹری پنجاب، وزیرصحت پنجاب، سیکرٹری ہیلتھ، ڈی جی ہیلتھ جنوبی پنجاب،کمشنر ڈیرہ،ڈی سی ڈیرہ سے محکمہ ہیلتھ کیئرکمیشن،محکمہ صحت کی مجرمانہ چشم پوشی اورٹیچنگ ہسپتال کے کرپٹ ٹولے لیبارٹری مافیا کے معاملات کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کاروائیا ں عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے –

Shares: