ڈیرہ غازی خان، باغی ٹی وی(نیوز رپورٹر شاہد خان)عبداللہ ٹاؤن کی3 دن سے بجلی بند،عوام کااحتجاج
عبداللہ ٹاؤن کالونی 3 دن سے بجلی سے محروم واپڈا والے کال اٹھانے سے قاصر ذرائع کے مطابق عبداللہ ٹاؤن کالونی جو کہ گرلز کالج کے نزدیک واقع ہے جس کو وڈور فیڈر سے سپلائی دی جاتی ہے 3 دن سے بجلی بند کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ان لوگوں کے کاروبار ٹھپ ہو گئےگھروں میں پینے تک کا پانی ختم ہو گیا ہے لوگوں کے موبائل چارجنگ نہ ہونے کی وجہ سے بندہو گئے ہیں اس علاقے میں پہلے ہی بہت سی چوریاں ہوتی ہیں واپڈا والوں کی نااہلی کی وجہ سے بجلی بند ہونے پر رات کے اندھیرے میں چوروں کو چوری کرنے کے مزید موقع فراہم کیے جا رہے ہیں

اس علاقے کی بغیر شیڈیول کے تین دن سے لائٹ اف کر دی گئی ہے علاقہ مکینوں نے شکایت کی ہے کہ اگر ہم بل ڈیٹ پر نہ ادا کریں تواگلے دن واپڈا والے ہمارا میٹر کاٹ کر لے جاتے ہیں

اب مسلسل تین دن سے بجلی بند کی ہوئی ہے ہم کس کے پاس اپنی فریاد لے کر جائیں ہماری XEN ڈیرہ غازی خان SDO وڈور فیڈر سے گزارش ہے کہ جلد سے جلد اس معاملے کو حل کیا جائے تاکہ مقامی علاقہ مکین مزید پریشانی سے بچ سکیں

Shares: