ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی) بین الصوبائی کوئٹہ روڈ تھانہ سخی سرور کی حدود میں تیز رفتار دو گاڑیوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد اسامہ ولد علی جان اور محمد دین ولد احمد علی موقع پر جاں بحق ہو گئے حادثے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ،واقعے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس تھانہ سخی سرور پٹرولنگ پولیس ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی شروع کر دی ریسکیو نے گاڑی میں پھنسے افراد کو گاڑی کاٹ کر نکال لیا جبکہ زخمی اور جاں بحق افراد کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان میں منتقل کر دیا گیا ہے حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے .

Shares: