کوٹ ہیبت باغی ٹی وی (شاہد خان )کباڑیے چھوٹے بچوں سے چوریاں کرانے لگے،چوری کرتے پکڑے گئے بچوں کے انکشافات
تفصیل کے مطابق گذشتہ رات،رات کی تاریکی میں کار کی بیٹری اور لوہے کا سامان چوری کرنے والے دو چھوٹے بچوں کو عوام نے پکڑ لیا ان سے چوری کے متعلق پوچھ گچھ کی گئی تو معلوم ہوا کہ یہ بچے کافی عرصہ سے چوری جیسے غلط کام میں ملوث ہیں اور رات کی تاریکی میں باہر کھڑی گاڑیوں کی بیٹریوں کو گاڑی کے شیشے توڑ کر یا بونٹ کا لاک توڑ کر چوری کرتے ہیں اور چوری شدہ بیٹریاں اور دوسراقیمتی سامان چوک چورہٹہ میں ایک کباڑیہ کی دکان پر فروخت کرتے ہیں،شہریوں نے ڈی پی او ڈیرہ غازیخان سے پرزورمطالبہ کیا ہے بچوں سے چوریاں کرانے میں ملوث کباڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرکے انہیں گرفتارکرکے قرارواقعی سزادی جائے جوان معصوم بچوں کو مفیدشہری کی بجائے جرائم پیشہ عناصرمیں تبدیل کررہے ہیں،ساتھ ہی شہریوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ ان بچوں کے والدین کیخلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے جنہوں نے ان معصوم بچوں کی پرورش اورتعلیم وتربیت پرتوجہ نہیں دی۔
اس کے علاوہ ڈی جی خان کی سول سوسائٹی اورشہریوں نے چائلڈپروٹیکشن بیوروکی عدم فعالیت کی مذمت ہے اور کہا کہ شہرمیں ورکشاپوں اور ہوٹلوں پرچائلڈلیبرکے طورپربچےکام کرتے اور بھیک مانگتے نظرآتے ہیں ،لیکن چائلڈپروٹیکشن بیورو نے آج تک کوئی کارروائی نہیں کی ہے ،شہرکے وسط میں روڈ پر چائلڈ پروٹیکشن بیوروکے آفس کاایک بورڈ لگا ہواہے جدھرڈائریکشن دی گئی ہے ادھرآفس ہے ہی نہیں ،جس سے چائلڈپروٹیکشن بیوروکی کارکردگی کاپول کھل جاتا ہے ،ڈی جی خان کی سول سوسائٹی اور شہریوں نے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمدسے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے –
Shares:








