ڈیرہ غازیخان:سیلاب کی جعلی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی

ان عناصرکیخلاف پیمرا قوانین، سوشل میڈیا کنٹرول آرڈیننس، سائبر کرائم ایکٹ، الیکٹرونکس کنٹرول ایکٹ اور تعزیرات پاکستان کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی

ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواداکبر)سیلاب کی جعلی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی،

ضلعی انتظامیہ ڈیرہ غازی خان نے سیلاب کے حوالے سے پھیلنے والی جعلی خبریں پر سخت پابندی عائد کرتے ہوئے عوام کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی قسم کی غیر مصدقہ خبر کو سوشل میڈیا یا کسی اور ذریعے سے شیئر کرنے سے پہلے ضلعی کنٹرول روم کے نمبر 0649260346 یا 0649260337 پر رابطہ کرکے اس کی تصدیق کرلیں۔

انتظامیہ کے مطابق، جعلی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف پیمرا قوانین، سوشل میڈیا کنٹرول آرڈیننس، سائبر کرائم ایکٹ، الیکٹرونکس کنٹرول ایکٹ اور تعزیرات پاکستان کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سیلاب کی صورتحال کے بارے میں صرف تصدیق شدہ ذرائع سے معلومات حاصل کریں اور جعلی خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔ جعلی خبریں نہ صرف تشویش پھیلاتی ہیں بلکہ امدادی کاموں میں بھی رکاوٹ بنتی ہیں۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

Leave a reply