ڈیرہ غازی خان:خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بھرپور کارروائیاں جاری

ڈیرہ غازی خان .باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان )خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بھرپور کارروائیاں جاری،فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ڈی جی خان،مظفرگڑھ،راجن پور میں ملک کولیکشن سنٹر،کریانہ سٹورز،ہوٹلز کی انسپکشن،حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد،13 کلو ایکسپائرڈ اشیاء تلف

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق گھنٹہ گھر ڈی جی خان میں ملک شاپ کو دودھ کی خریدوفروخت کا کوئی ریکارڈ واضح نہ کرنے پر 15 ہزار جبکہ کوٹ چٹھہ میں کریانہ سٹور کو ایکسپائرڈ اشیاء رکھنے پر 12 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

اسی طرح ریلوے پھاٹک کے قریب مظفرگڑھ میں ہوٹل کو واشنگ ایریا میں گندگی پائے جانے،حشرات زدہ فریزر میں کھانے پینے کی اشیاء رکھنے پر 14 ہزار اور کوٹ ادو روڈ پر واقع کریانہ سٹور کو ایکسپائرڈ کیک رسک،پاپڑ فروخت کرنے پر 10 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اس کے علاوہ فاضل پور،مہرے والا،نوشہرہ روڈ عمر فیلنگ اسٹیشن راجن پور میں 5 ملک کولیکشن سنٹر کو دودھ میں فیٹ،قدرتی غذائیت کی کمی پائے جانے،خریدوفروخت کا کوئی ریکارڈ واضح نہ کرنے پر 1 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔

مزید ڈاکٹر یامین والی گلی جام پور راجن پور میں کریانہ سٹور کو ممنوعہ چائنہ سالٹ بیچنے پر 30 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

Leave a reply