ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی ،سٹی رپورجواداکبر)ڈپٹی کمشنر کاغازی پارک کی بیوٹیفکیشن اورصفائی کا جائزہ، افسران کو ہدایات جاری
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان، مہر شاہد زمان لک نے شہر کی صفائی، بیوٹیفکیشن، اور میونسپل سروسز پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ غازی پارک، انڈس کالونی، ریلوے روڈ، بہاری کالونی اور سٹی بلاکس میں صفائی اور سرسبزی کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دیں۔
ڈپٹی کمشنر نے غازی پارک کو سرسبز بنانے کے لیے پی ایچ اے افسران کو ایک ہفتہ کی مہلت دی اور پارک میں اعلیٰ معیار کا گھاس لگانے اور واکنگ ٹریک پر اگنے والی غیر ضروری گھاس کی کٹائی کا حکم دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ احکامات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کامرس کالج چوک پر واٹر سپلائی کے وال پر سلیب لگانے اور کرکٹ گراؤنڈ کے ساتھ زیر تعمیر عمارت کے نقشہ کی منظوری کی رپورٹ بھی طلب کی۔ مزید برآں، غازی پارک میں موجود خامیوں کو دور کرنے اور پارک کو لش گرین بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔
ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے احکامات کے تحت ڈیرہ غازی خان کو ایک خوبصورت شہر بنانے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔