مزید دیکھیں

مقبول

پنجاب کے سرکاری اسکولز میں اساتذہ کو ہفتہ کی بھی چھٹی

پنجاب کے سرکاری اسکولز میں اساتذہ کو ہفتہ کی...

ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف...

سوچ عورت ایوارڈ .تحریر:عنبریں حسیب عنبر

عالمی یومِ خواتین پر ہمیں ہیومن رائٹس کونسل آف...

ڈیرہ غازیخان :عدالتی احکامات نظرانداز،میونسپل کارپوریشن کا قبضہ،پریس کلب ڈی سیل نہ ہوسکا

ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی،نامہ نگارشہزادخان)عدالتی احکامات نظرانداز،میونسپل کارپوریشن کا قبضہ،پریس کلب ڈی سیل نہ ہوسکا

تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں پریس کلب پر میونسپل کارپوریشن کا ناجائز قبضہ برقرار ہے، عدالتی احکامات کے باوجود پریس کلب کو ڈی سیل کرنے میں مسلسل تاخیری حربے جاری ہیں۔ عدالت نے چھ ماہ سے بند پریس کلب کو کھولنے کا حکم جاری کیا، لیکن میونسپل کارپوریشن کی عدم تعاون کی روش کے باعث عمل درآمد ممکن نہیں ہو سکا۔

صدر پریس کلب شیر افگن بزدار کی درخواست پر سول جج جہانگیر سلطان شیخ نے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے پریس کلب کو سیل کرنے کے حکم کو معطل کرتے ہوئے فوری ڈی سیل کرنے کا حکم دیا۔ عدالت میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پریس کلب کا رقبہ 60 سال قبل صوبائی حکومت نے باقاعدہ الاٹ کیا تھا اور میونسپل کارپوریشن کو اسے سیل کرنے کا قانونی اختیار نہیں۔

عدالت کے واضح فیصلے کے باوجود میونسپل کارپوریشن نے احکامات کو نظرانداز کر رکھا ہے اور پریس کلب پر اپنے عملے کو تعینات کر دیا ہے۔ اس رویے کے باعث صحافی برادری شدید مشکلات اور مایوسی کا شکار ہے۔

گذشتہ روز صدر پریس کلب شیرافگن بزدار نے اپنی الیکٹڈ باڈی کے ہمراہ عدالتی احکامات کارپوریشن کے عملے کو پیش کیے، لیکن انتظامیہ نے کوئی پیش رفت نہیں کی۔ صحافی برادری نے عدالت سے اپیل کی ہے کہ احکامات پر فوری عمل درآمد کے لیے عدالتی بیلف کے ذریعے کارروائی کی جائے اور اعلیٰ حکام اس معاملے میں فوری مداخلت کریں۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں