ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر جواد اکبر)ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر غلام یسین ملک نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر ری فلنگ پر تین دکانیں سربمہر کر دیں، جبکہ مشینری اور سامان ضبط کر لیا گیا۔ قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں میں استغاثے جمع کر دیے گئے۔
سول ڈیفنس آفیسر نے لاری اڈا اور سمینہ چوک کے علاقوں میں دکانوں کا معائنہ کیا اور کہا کہ عوامی تحفظ اور حادثات کی روک تھام کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نے واضح کیا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے غیر قانونی ایل پی جی کاروبار کے خلاف کریک ڈاؤن مستقل بنیادوں پر جاری رہے گا۔








