ڈیرہ غازیخان:ڈویژن بھر میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھرپور کارروائیوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے

ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(نامہ نگارشہزادخان)کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھرپور کارروائی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے 19 روز کے دوران 294 ناجائز منافع خور گرفتار اور 49 کاروباری مراکز سربمہر کردئیے گئے۔اس حوالے سے کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیرکی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران شریک تھے۔کمشنر کو بتایا گیا کہ یکم سے 19 مئی تک ڈی جی خان ڈویژن میں پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر 64 مقدمات درج اور 39 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے تمام مجسٹریٹس کی کارروائی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اشیاء خوردونوش کی سرکاری نرخ پر دستیابی یقینی بنانا ہوگی،سرکاری نرخ نامے دکانوں کی نمایاں جگہوں پر آویزاں ہونے چاہئیں،تمام مجسٹریٹس روزانہ مارکیٹ میں نکلیں،زائد قمیت کی وصولی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ مجسٹریٹس کی طرف سے کسی دکاندار کو ناجائز تنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ناقص کارکردگی پر مجسٹریٹ کے اختیارات واپس لیے جاسکتے ہیں۔

Comments are closed.