ڈیرہ غازیخان:بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(نامہ نگارشہزادخان)گذشتہ روز جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،شرکاءنے بینر اور پلے کارڈ اٹھا کر بھرپور نعرہ بازی کی،بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے آزاد کشمیر کی طرح پورے پاکستان میں بجلی کے نرخ یکساں کئے جائیں ورنہ احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیاجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم کی کال پر پورے ملک کی طر ح ڈیرہ غازیخان میں بھی ریلوے روڈ پر احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا شرکاءسے ڈاکٹر اشرف بزدار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فارم 47کی پیداوار نے بجلی کے بلوں میں اضافہ کرکے عوام کا خون چوسنا شروع کر دیا گیا ہے ہمیں ایک ممبر اسمبلی 3 لاکھ کا پڑتا ہے یہ گونگے بہرے ممبران اسمبلی عوام کی آوزا بننے کی بجائے اسمبلیوں میں جاکر عیاشیاں کرتے ہیں
انہیں عوام سے کوئی سروکار نہیں غریب لوگ آئے لوگ خودکشیاں کررہے رہے ہیں، تنخواہ دار طبقہ کی پوری تنخواہ بجلی کے بلوں میں چلی جاتی ہے وہ گھر کا خرچہ کیسے چلائیں ب،ے روزگار نوجوان نوکریاں نہ ملنے کی وجہ سے جرائم میں ملوث ہو رہے ہیں،
لاکھوں روپے تنخواہ لینے والے آفیسران کے بجلی کے یونٹ فری ہیں، پٹرول فری ہے جبکہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں حکومت فوری پر بجلی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے اس موقع پر مرزامحمد عیسٰی ،حسنین فراز،شکیل احمدانی،حافظ عثمان مرزا،میاں عثمان نذیر ،و دیگر نے خطاب کیا۔