ڈی جی خان : آرٹس کونسل میں مقامی خطاط کے فن پاروں کی تین روزہ نمائش کا افتتاح

ڈیرہ غازیخان باغی ٹی وی( نیوز رپورٹرشاہد خان )آرٹس کونسل میں مقامی خطاط کے فن پاروں کی تین روزہ نمائش کا افتتاح کیا گیا
ڈیرہ غازی خان آرٹس کونسل میں12 ربیع الاول کے با برکت دن کے موقع پر ڈی جی خان کےمقامی خطاط کے فن پاروں کی تین روزہ نمائش کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسد چانڈیہ نے کیا،

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر عثمان غنی،ڈائریکٹر آرٹس کونسل نعیم اللہ طفیل،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فضل کریم خطاط اور شہری موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ضلع و ڈویژن کے خطاط خداداد صلاحیتوں کے مالک ہیں،

انہوں نے خطاط کی صلاحیتوں کو سراہا اور انکی حوصلہ افزائی بھی کی۔نمائش میں اخترتحسین،سہیل حسنین قریشی،عبدالعزیز،مجاہد مصطفی،زاہد فرید،صلاح الدین،
حاکم القلم،طاہر رضوان کے خطاطی کے نمونے رکھے گئے ہیں،نمائش میں خط ثلث، خط نستعلیق،خط کوفی کے علاؤہ مصورانہ خطاطی کے بہترین نمونے شامل ہیں۔

آرٹس کونسل میں خطاطی فن پاروں کی نمائش تین تک جاری کھلی رہے گی۔

Leave a reply