ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی) آرپی او کی زیر صدارت ریجنل پولیس آفس میں ایڈمنسٹریٹو میٹنگ منعقد کی گئی،تمام ضلعی پولیس سربراہان کی شرکت
تفصیلات کےمطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کی زیر صدارت ریجنل پولیس آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد ہو ا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان محمد راشد ہدایت ریجنل پولیس آفس سے جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفر گڑھ رضا صفدر کاظمی ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور محمدناصر سیال اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ اسد الرحمٰن بذریعہ ویڈیو لنک میٹنگ میں شریک ہوئے. میٹنگ میں آر پی اونے ریجن بھر کے کرائم کی مجموعی صورت حال ،امن وامان کے قیام ، سیکورٹی اقدامات ،سنگین مقدمات کی یکسوئی ، ٹاپ ٹین اشتہاری مجرمان، منشیات فروشان ، گینگز کی گرفتاری کے سلسلہ میں دیئے گئے ٹاسک کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیا اور احکامات جاری کیئے۔آر پی او نے ضلعی سربراہان کو تمام اضلاع میں ویلفئر کے تمام پینڈنگ کیسز ،شہداءپیکچز،امدادی رقوم سمیت تمام ملازمین کے معاشی معاملات کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔پولیس کے ترقیاتی و تعمیراتی پروجیکٹس کے باقاعدگی سے ملاحظہ جات کر نے اور سنگین جرائم سے متعلق موصول ہونے والی 15 کال پر فوری طور پرحسب ضابطہ کاروائی عمل میں لانے کاحکم دیا۔ تمام ضلعی سربراہان کو پانچ یوم کے اندر اپنے اپنے اضلاع کے مالخانہ صدر کے ملاحظہ جات اور تھانہ جات کے آن لائن و مینول ریکارڈ کی تکمیل مکمل کرکے انسپکشن رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ۔آر پی او نے تمام اضلاع میں زیر تفتیش سنگین مقدمات کی یکسوئی, سنگین مقدمات میں مطلوب ملزمان ،اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے سلسلہ میں کاروائیوں کا جائزہ لیتے ہوئے کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے مفرور و اشتہاری مجرمان کے خلاف عدالتوں سے اشتہار و جائیداد قرقی سمیت غیرممالک میں مقیم اشتہاری مجرمان کے ریڈ وارنٹ جاری کرانے اور ہیڈمنی کا تحرک کرنے کے خصوصی احکامات جاری کیے۔آر پی او نے مزید احکامات جاری کیے کہ جرائم برخلاف پراپرٹی کے کیسز میں گرفتار ملزمان کی شناخت پریڈ کرائی جائے ۔ تھانہ جات میں زیر تفتیش بجلی ،پانی, آئل چوری , اغوابرائے تاوان کے مقدمات سمیت تمام دیگرمقدمات کو میرٹ پر یکسو کرکے بروقت چالان عدالتوں میں بھجوائے جائیں اس سلسلہ میں کوتاہی کوہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ریجن بھر میں تمام حساس تنصیبات ،غیرملکی شہریوں اور مذہبی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کے لیے فول پروف اقدامات یقینی بناے جائیں ۔ پولیس چیک پوسٹس ،پکٹس، ناکہ جات اور سرچ آپریشن کے دوران تمام افراد کی بذریعہ ای پولیس ایپ کے ذریعے چیکنگ کویقینی بنایا جائے. بلانمبری وہیکلز ،پتنگ بازی, دھاتی ڈوروں پتنگ فروشوں اور آتش بازی کے سامان بیچنے والوں کے خلاف سپیشل کمپین کے تحت زیادہ سے زیادہ کاروائیاں عمل میں لائی جائیں ۔ شاہرات پرکرائم کنٹرول اور ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے پنجاب ہائی وے پٹرول ،ٹریفک پولیس کے ہمراہ مشترکہ حکمت عملی کے تحت تیز رفتاری ،اوور لوڈنگ کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں عمل میں لائی جائیں ۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved