ڈیرہ غازی خان، باغی ٹی وی (نیوز رپورٹر شاہد خان ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں دفتری اوقات پر عملدرآمد کےلئے نگرانی شروع کردی گئی۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے خود سرکاری دفاتر کے اچانک دورے کئے۔

افسران و عملہ کی حاضری اور متعلقہ معاملات دیکھے۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ ڈی جی خان ڈویژن میں تعینات تمام افسران اور ملازمین صبح 9 بجے سے مقررہ وقت تک دفاتر میں موجودگی یقینی بنائیں۔

عوامی مسائل کے بروقت حل کو شعار اور میونسپل سروسز کی بہتری کےلئے کام کیا جائے۔سرکاری فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں ہوگی۔

Shares: