ڈی جی خان:مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ,بجلی کے بھاری بل اور ہوشرباء مہنگائی اور ٹیکس گردی کیخلاف احتجاج

ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواداکبر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام بجلی، گیس،اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے،بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ٹیکس گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،مظاہرین نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا کر شدید نعرہ بازی کی غریب عوام کا جینا دوبھر ہو گیا ہے حکومت اپنی عیاشیاں ختم کرکے عوام کو ریلیف دے

تفصیلات کے مطابق پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر ایڈووکیٹ حافظ ذکاء اللہ اور جنرل سیکرٹری عبدالرحمن سیاف نے احتجاجی مظاہرین سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے دہشت گردی اور بم دھماکے ہوتے تھے اب ٹیکس گردوں سے مقابلہ ہے قوم کا اور بجلی اور پٹرول بموں سے عوام کو قتل کیا جارہا ہے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ حکومتی نا اہلی ہے عوام پر بڑھتی ہوئی مہنگائی نا قابل برداشت ہو چکی ہے حکومت اپنی عیاشیوں کو کم کرنے کی بجائے تمام تر بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے۔

آئی ایم ایف ہر گز یہ نہیں کہتا کہ ممبران قومی اسمبلی کو ترقیاتی بجٹ کے نام پر 500ارب دیں یہی رقم مہنگائی کم کرنے کے لیے استعمال کی جائے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے۔

بڑھتے ہوئے ٹیکسزز کے باعث اس ملک سے انڈسٹری کا بھی خاتمہ ہو رہا ہے جس کے باعث بے روزگاری مزید بڑھ رہی ہے۔بجلی کے بلوں میں شامل غیر ضروری ٹیکسزز کا خاتمہ کیا جائے۔پٹرولیم مصنوعات کو سستا کیا جائے عوام پر عائد کیے جانے والے ظالمانہ ٹیکسزز کا خاتمہ کیا جائے۔

الیکشن سے پہلے 300یونٹ بجلی فری کا وعدہ کرنے والے آج 200یونٹ پر قوم کا خون چوس رہے ہیں جب بھی اس ملک میں عوام کے حقوق کی بات ہوگی پاکستان مرکزی مسلم لیگ اپنی عوام کے لیے سڑکوں پر موجود ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے احتجاجی مظاہرے میں کیا۔

اس موقع پر ایڈووکیٹ حافظ ذکاء اللہ صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ ڈیرہ غازیخان،عبدالرحمن سیاف جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ ڈیرہ غازیخان،حافظ مظہر رمضان جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ تحصیل ڈیرہ غازی خان سمیت دیگر رانی بازار کے تاجر حضرات بھی موجود تھے۔

Leave a reply