ڈیرہ غازیخان: کوہ سلیمان پر بارش، رود کوہیوں میں طغیانی، سیلابی علاقوں میں ریلیف کا کام جاری،

ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی رپورٹ)حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈیرہ غازیخان کے سیلابی علاقوں میں ریلیف کے کام بدستور جاری ہے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں اور رود کوہیوں میں طغیانی سے ضلع ڈیرہ غازیخان کے نواحی علاقوں میں ریلیف کے کاموں میں تیزی آگئی ہے،نالہ وڈرو اور سائفن میں پانی کا فلو سب سے زیادہ تھا،تازہ ترین صورتحال کے مطابق رودکوہیوں کا پانی روٹین کے مطابق دریائے سندھ میں شامل ہوچکا ہے۔

کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر اور ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرنگرانی ریلیف کے کاموں کو تسلسل کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا جارہا ہے،وڈور سائفن کے اطراف میں پڑنے والے شگافوں کو بھاری مشینری کی مدد سے پر کیا جارہا ہے۔اس حوالے سے ممبر قومی اسمبلی عبدالقادر خان کھوسہ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور ضلعی فوکل پرسن برائے فلڈ تیمور عثمان تارڑ نے وڈور سائفن کا دورہ کیا .

انہوں نے بتایا کہ متاثرین سیلاب کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ الرٹ ہے،سوری لنڈ،ڈی جی کینال اور آر ڈی144 سے پانی کا فلو ممکن بنایا گیا ہے،اے ڈی سی آر نے بتایا کہ ضلع بھر میں رودکوہیوں کا پانی دریائے سندھ میں جاچکا ہے، ندی نالوں میں تاحال کسی قسم کی سیلابی صورتحال نہیں ہے،ہم حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کام جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ مزید بارشوں کی تباہ کاریوں سے بچا جا سکے،

انہوں نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں تمام محکموں کے افسران اور سٹاف ہمہ وقت الرٹ ہے،متاثرین کو موقع پر تمام تر سہولیات فراہم کررہے ہیں،چٹ سرکانی کے علاقہ بستی شہانی سمیت دیگر نواحی بستیوں میں ضلعی انتظامیہ،پی ڈی ایم اے اور اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کام جاری رکھیں گے،ریلیف کیمپس میں ادویات سمیت ضروری سامان وافر مقدار میں موجود ہے۔

دوسری طرف پر سیلاب متاثرین کی ہر ممکن امداد کیلئے انتظامی افسران نے رات فیلڈ میں گزاری۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان کے ہمراہ ڈی جی خان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے ہنگامی دورے کیے۔رود کوہی وڈور کے سیلاب متاثرین کیلئے قائم گورنمنٹ بوائز ہائی سکول لوہار والا کے کیمپ کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک،ڈی پی او سید علی اور دیگر افسران موجود تھے۔کمشنر نے فلڈ ریلیف کیمپ میں سہولیات کا جائزہ لیا۔

ایکسیئن انہار رانا منور اقبال نے سیلابی پانی کی آمد اور فلو بارے بریفنگ دی۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ سیلاب متاثرین حکومت پنجاب کے مہمان ہیں۔ان کی سہولیات کا ہرممکن خیال رکھا جائے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ریلیف کیمپس میں سہولیات کو یقینی بنارہے ہیں ۔متاثرین کیلئے فلڈ ریلیف کیمپس تک رسائی کو آسان ترین بنایا جائے۔متاثرین کی تعداد کے مطابق سہولیات میں بھی بدستور اضافہ کیا جائے ۔

کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ ڈویژن بھر کی انتظامیہ قدرتی آفت سے نمٹنے کیلئے الرٹ ہے۔مشکل حالات میں جانفشانی سے کام کرنیوالے افسران و ملازمین شاباش کے مستحق ہیں۔

آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان نے کہا کہ فلڈ ریلیف کیمپس اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سکیورٹی کے بہتر انتظامات کیے جائیں۔مشکل وقت میں گھرے فلڈ متاثرین کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔اس موقع پر پی اے محمد اسد چانڈیہ،اے سی تیمور عثمان،کوآرڈینیٹر پی ڈی ایم اے عرفان سیال ودیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔

ادھر سٹی ٹریفک پولیس ڈیرہ غازیخان کی جانب سے فلڈ خطرات کے پیش نظر ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ٹریفک پولیس ملازمین کا دستہ متحرک ہے ، ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر امتیاز احمد چنگوانی کی سربراہی میں دستے نے بمقام چٹ سرکانی، چوٹی زیرین، لوہار والا، ریسکیو کے اہلکاروں نے لوگوں کو مدد فراہم کی۔

ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آ فیسر امتیاز چنگوانی کا کہنا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس یمرجنسی فلڈ جیسے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے .

Leave a reply