ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی رپورٹ)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122ڈیرہ غازیخان انجینئر احمد کمال کی زیر صدارت سنٹرل سٹیشن چوک چورہٹہ پر اجلا س منعقد ہوا جس میں انہوں نے گزشتہ ماہ جولائی کی ایمرجنسی رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا کہ اس دوران ریسکیو1122 کو43013 کالز موصول ہوئیں۔
جن میں سے8694کالز ایمرجنسی کیلئے9541کالزانفارمیشن کیلئے ،9339کالز غیرمتعلقہ جبکہ99غلط کالز شامل تھیں۔پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان نے757روڈ حادثات ،29آگ لگنے کے واقعات، 191 لڑائی جھگڑے،6460 میڈیکل ایمرجنسیز،2عمارات منہدم ہونے ، پانی میں ڈوبنے کے 7 اور1248دیگر متفرق واقعات پرریسپانس کیا ،10378مریضوں کوریسکیوکیاگیا۔ جن میں7337افرادکوموقع پر ابتدائی طبی امدادکی فراہمی،2891افرادکو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا .
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احمد کمال نے اجلاس میں بتایا کہ ریسکیو1122ڈیرہ غازیخان کی طرف سے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیاہے۔ 5000پھل داراور سایہ دار پودے لگانے کا ہدف ہے اور شجرکاری کے بعد پودوں کی نگہداشت کی ذمہ داری بھی لی جائے گی اور اس مہم کو کامیاب بنایا جائے گا۔