ڈیرہ غازیخان: اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی انسانیت کی فلاح ممکن ہے – شیخ عثمان فاروق

ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی ،سٹی رپورٹر جواد اکبر) جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سیرتِ طیبہ ہمیں ظلم کے خاتمے اور ظالمانہ نظام کو مٹاکر اسلام کا عادلانہ نظام نافذ کرنے کا درس دیتی ہے۔

ایک نجی سکول و کالج میں سیرتِ طیبہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہٖ وسلم کانفرنس اور تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک رسول اکرم ﷺ کا لایا ہوا عدل و انصاف پر مبنی نظام نافذ نہیں ہوگا، انسانیت سسکتی اور تڑپتی رہے گی۔

شیخ عثمان فاروق نے زور دیا کہ نبی اکرم ﷺ کا پیغام عوام تک پہنچانا ہر امتی کی ذمہ داری ہے اور ختم نبوت کا عقیدہ بھی ہم سے یہی تقاضا کرتا ہے کہ انفرادی اور اجتماعی زندگی میں آپ کی ہدایات پر عمل کیا جائے۔

اس موقع پر ادارہ کے سربراہ جاوید اقبال بلوچ، قاری عبدالرشید، پروفیسر محمد صادق خان، شیخ اسرار حسین، ڈپٹی میڈیا کوآرڈینیٹر حسان اخوانی اور جماعت اسلامی کے راہنما شیخ سعد فاروق نے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

Leave a reply