ڈی جی خان :قبائلی علاقہ میں دو افراد قتل،بی ایم پی پولیس کا بھرپوراپریشن، قاتل گرفتار

ڈی جی خان(باغی ٹی وی )قبائلی علاقہ میں دو افراد قتل،بی ایم پی پولیس نے بھرپوراپریشن کے بعد قاتل گرفتارکرلئے
کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس ملک مشتاق احمد ٹوانہ کی سربراہی میں بی ایم پی کی کارروائیاں،ایس ایچ او لاکھا یونس کھوسہ کی بھرپور کارروائی، قتل کے دو ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان کے قبائلی علاقہ میں دو افراد قتل کردئے گئے، بی ایم پی کے متعلقہ تھانہ جات تھانہ لاکھا اور تھانہ سخی سرور میں مقدمات درج کر دیئے گئے، قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ایک درجن کے قریب ملازمین و متعلقہ رسالداران کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل، کمانڈنٹ کے جاری کردہ احکامات پر دو سواران نے حکم ماننے سے انکار کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے تھانہ لاکھا جانے سے انکار کردیا ،حکم کی بجاآوری سے انکار کرنے پر کمانڈنٹ مشتاق ٹوانہ کا نوٹس، انکار کرنے والے ملازمین راول حسن اور امیربخش کو لائن حاضر کرنے سمیت معطل اور ان کیخلاف قانونی کاروائی کرنے کا فیصلہ، ڈیوٹی چور ملازمین نے کارروائی سے بچنے کیلئے کمانڈنٹ پر سیاسی دباؤ بڑھانے کےلیے منفی ہتھکنڈوں کا استعمال شروع کر دیا

مقتول محمد محبوب کو تھانہ لاکھا کی حدود میں قتل کرنے کا مقدمہ وسن اور جعفر کیخلاف مقدمہ نمبر 11 بجرم 302 کے تحت تھانہ لاکھا میں مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔ ملزمان وقوعہ کے بعد گرفتاری کی خوف سے فرار ہو گئے ہیں اسی طرح بی ایم پی تھانہ سخی سرور کی حدود میں مقتول گل جان کو ملزمان رحیم بخش اور شاہ گل وغیرہ نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا جس پر ملزمان کیخلاف تھانہ سخی سرور میں قتل کے جرم میں مقدمہ نمبر 12 درج ہوا ہر دو مقدمات میں ملوث قاتلوں کی گرفتاری کیلئے کمانڈنٹ ملک مشتاق احمد ٹوانہ نے الگ الگ اسپیشل ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کیلئے باقاعدہ طور پر تحریری آرڈر جاری کر دیئے اورایک ہفتے میں قاتلوں کی گرفتاری یقینی بنانے کا حکم دیکر پراگراس رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی

لیکن کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس ملک مشتاق احمد ٹوانہ کی طرف سے جاری حکم مورخہ 2 اگست 2023 نمبری 735، 736 پر دو ملازمین جن میں راول حسن کھوسہ سوار اور امیربخش کھوسہ سوار نے تھانہ لاکھا میں جانے اور قاتلوں کی گرفتاری کیلئے کمانڈنٹ بی ایم پی کی طرف سے دئیے گئے حکم کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے حکم عدولی کی اور قاتلوں کی تلاش کےلیئے بنائی گئی خصوصی ٹیم کی معاونت نہ کی جو ڈسپلن کی کھلا کھلم مخالفت کی جس پر کمانڈنٹ نے ماتحت سواروں کے اس اقدام پر سخت نوٹس لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہر دو ملازمین کو معطل کرنے سمیت انکے خلاف محکمانہ انکوائری کرنے کیلئے سٹاف کو ہدایت جاری کر دیں، زرائع کے مطابق غیر حاضر اور ڈیوٹی کرنے سے انکاری ملازمین نے اپنی سرکشی اور حکم عدولی پر کارروائی سے بچنے کیلئے سیاسی اثرورسوخ استعمال کرنے اور کمانڈنٹ پر دباؤبڑھانے کیلئے منفی انداز میں کوششیں تیز کر دیں

دوسری طرف تھانہ سخی سرور اور تھانہ لاکھا پولیس نے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے مشکوک جگہوں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ایک اطلاع کے مطابق تھانہ سخی سرور بی ایم پی کو مطلوب ملزمان کے ملحقہ علاقہ بی ایم پی تھانہ لاکھا کی حدود میں آنے کی اطلاعات پر سرکل آفیسر رزم علی خان کھوسہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ لاکھا محمد یونس کھوسہ کی سربراہی میں بی ایم پی ملازمین کے ہمراہ ملزمان کے خفیہ ٹھکانوں پر چھاپہ مارنے اور انکی گرفتاری کیلئے کاروائیاں جاری ہیں اس بارے ایس ایچ او تھانہ لاکھا یونس کھوسہ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ نفرت جرم سے ہے انسان سے نہیں، جرائم پیشہ افراد سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی گزشتہ کئی روز سے ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کیلئے مشکوک جگہوں پر پیدل چل کر دشوار گزار راستوں کے باوجود سرچ اپریشن جاری ہے

آخری اطلاعات کے مطابق کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس ملک مشتاق احمد ٹوانہ کی سربراہی میں بی ایم پی تھانہ لاکھا کے ایس ایچ او یونس کھوسہ ملزمان کوٹریس کرنے میں کامیاب ہوگئےاور قتل کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے

Comments are closed.