ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر جواد اکبر) پروبیشنل ریلیز ایکٹ کے تحت قیدیوں کی رہائی کے لیے اقدامات، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروبیشن کا دورہ
تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروبیشن اینڈ پیرول شاہد اسماعیل نے پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول سروس کے تحت ڈی جی خان سینٹرل جیل کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے سپرنٹنڈنٹ جیل سید بابر علی شاہ کے ساتھ اہم ملاقات کی، جس میں اچھے کردار کے حامل قیدیوں کو پروبیشنل ریلیز ایکٹ کے تحت پیرول پر رہا کرنے کے لیے اہل قیدیوں کے انتخاب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بعد ازاں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے "کھلی کچہری” کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے قیدیوں کے مسائل سنے اور ان کی شکایات کا جائزہ لیا۔ مزید برآں، جیل کے اندر قائم یوٹیلیٹی اسٹور کا معائنہ کرتے ہوئے سروس کی فراہمی اور کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔
یہ دورہ قیدیوں کی اصلاح اور معاشرتی بحالی کے اقدامات کو مؤثر بنانے کے لیے جیل انتظامیہ اور پروبیشن سروس کے مابین تعاون کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوا۔