ڈی جی نیب لاہورپر عدالت برہم،چودھری برادران کی نیب اختیارات سے متعلق کیس میں بڑا حکم دے دیا

0
40

ڈی جی نیب لاہورپر عدالت برہم،چودھری برادران کی نیب اختیارات سے متعلق کیس میں بڑا حکم دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں چودھری برادران کی نیب اختیارات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

عدالت نے ڈی جی نیب کو چودھری برادران کے کیسز کا مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا،مکمل تیاری کے ساتھ پیش نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ ڈی جی نیب پر برہم ہو گئی،

عدالت نے استفسار کیا کہ جب 2017 میں کیس کو چلایا تو کیا یہ کس سٹیج پر تھا؟ ڈی جی نیب شہزاد سلیم نے عدالت کو جواب دیا کہ یہ کیس انویسٹی گیشن اسٹیج پر تھا، عدالت نے استفسار کیا کہ چودھری برادران کے خلاف کیس اتنے سال التوا میں کیوں رکھاگیا؟ جس پر شہزاد سلیم نے جواب دیا کہ کیس کو تفتیشی افسر نجم عباس نے بند کرنے کے لیے بھیجا،

درست عدالتی معاونت نہ کرنے پر عدالت نے ڈی جی نیب پر برہمی کا اظہار کیا،عدالت نے کہا کہ آپکے پیچھے کھڑے نیب کے افسر وہ آپ کو لقمے دے رہے ہیں اگر آپ نے اب ڈی جی نیب کو کچھ بتایا تو دونوں کو باہر نکال دیں گے

عدالت نے نیب افسر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معلوم ہو رہا ہے ڈی جی نیب آپ لوگوں کے کہنے پر چل رہا ہے ،عدالت نے ڈی جی نیب سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپکی پرفارمنس ٹھیک نہیں ہے،جسٹس صداقت علی خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات ہے آپ مکمل تیاری کر کے نہیں آئے ,لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کر دی

نیب نے سنائی چودھری برادران کو 20 برس بعد بڑی خوشخبری

چوہدری برادران نے چیئرمین نیب کے اختیارات کو چیلنج کر رکھا ہے ،درخواست گزاران نے درخواست میں کہا کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کرنیوالے ادارہ ہے،نیب کے کردار اور تحقیقات کے غلط انداز پر عدالتیں فیصلے بهی دے چکی ہیں،چیئرمین نیب نے 20 سال پرانے معاملے کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا ہے، چیئرمین نیب کو 20 سال پرانی انکوائری دوبارہ کهولنے کا اختیار نہیں،نیب کی انکوائریوں کو غیر قانونی قرار دیا جائے،

چودھری برادران کے خلاف نیب انکوائریوں کی تفصیلات طلب

Leave a reply