متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں خاتون سے ایک لاکھ 95 ہزار درہم کی چوری میں ملوث دو چوروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

اماراتی حکام کے مطابق دونوں ملزمان نے خاتون کو چکمہ دے کر رقم چرائی، جنہیں شارجہ پولیس کی مدد سے تین گھنٹوں کے اندر گرفتار کیا گیا۔حکام نے بتایا کہ خاتون بینک سے رقم نکال کر گاڑی میں گھر جا رہی تھی، اسی دوران دونوں چور اس کا پیچھا کرتے رہے۔ راستے میں ایک ملزم نے خاتون کو بتایا کہ گاڑی کے ٹائر میں خرابی ہے، جیسے ہی خاتون گاڑی سے باہر آئیں، دوسرا چور رقم اٹھا کر فرار ہوگیا۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ دونوں ملزمان دیگر امارات میں بھی اسی طرز کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں.

پاکستان نے بھارت7 بالکل نئے،خوبصورت طیارے مار گرائے ،ڈونلڈ ٹرمپ

کراچی یونیورسٹی کے قریب آگ، درجنوں جھگیاں جل گئیں

کابل حکومت بے اختیار ،افغان مذاکرات بھارت کے دباؤ پر ناکام ہوئے، خواجہ آصف کا انکشاف

Shares: