ڈی ایچ اے مافیا کلب، گاڑی ملزمان سمیت پکڑی گئی، اسلحہ بھی برآمد

0
39

ڈی ایچ اے مافیا کلب، گاڑی ملزمان سمیت پکڑی گئی، اسلحہ بھی برآمد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گاڑی کی نمبر پلیٹ پر ڈی ایچ اے مافیا لکھوانے والا پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

ڈی ایچ اے مافیا کلب کی نمبر پلیٹ والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر پولیس نے گاڑی کی تلاش شروع کر دی تھی، پولیس کو اطلاع ملی کہ گاڑی کراچی کے علاقہ کلفٹن میں ہے

گاڑی کے پیچھے اپنی گاڑی میں سفر کرنے والےکراچی کے کسی شہری نے اس گاڑی کی نہ صرف ویڈیو اور تصاویر بنائیں بلکہ اسے سوشل میڈیا پر اپلوڈ بھی کردیا جو بہت تیزی سے وائرل ہوگئیں۔

اطلاعات کے مطابق کلفٹن ڈویژن میں ایک مشکوک گاڑی جس میں اسلحہ سے لیس افراد جو کہ شکل سے بھی مشکوک دکھائی دیتے تھے بغیرنمبر پلیٹ کے اور نمبر پلیٹ کی جگہ DHA مافیا کلب لکھا ہوا تھا علاقے میں یہ گاڑی دہشت کی علامت بنی ہوئی تھی ۔

ایس پِی صاحب کلفٹن نے حکم دیا تھا کہ اس گاڑی کو فوری طور پر پکڑا جائے جس پر حکم کی تعمیل کرتے ہوئے پولیس ایکشن میں آئی اور رات کو 10.30 پر دو تلوار کے پاس گاڑی نظر آئی جس پر وہاں پر موجود ایس پی کلفٹن کی ریزرو فورس نے روکا اور جانچ پڑتال کی تسلی بخش جواب نہ ملنے پر اْنہیں متعلقہ تھانے روانہ کیا اور اْن کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی

گاڑی سے دوران تلاشی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، گاڑی سے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور تھانے منتقل کر دیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں

دوسری جانب ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ چند لڑکوں کا ایک گروہ ہے جو ڈیفنس کے علاقے میں گاڑیوں کی ریس لگاتے ہیں، ان کا کسی قسم کا تعلق ڈی ایچ اے سے نہیں ہے۔ڈی ایچ نے اپنے بیان میں شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ذاتی معاملات سے ڈی ایچ اے کو نہ جوڑا کریں۔

Leave a reply