پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں دن دہاڑے خاتون کے اغوا کا خوفناک واقعہ پیش آیا ہے۔ اس واردات کی دل دہلا دینے والی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ دو مسلح ملزمان نے خاتون کو زبردستی پکڑ کر ایک گاڑی میں سوار کیا اور تیزی سے فرار ہو گئے۔
مغوی خاتون کے بھائی کی مدعیت میں پولیس میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مدعی نے پولیس کو بتایا کہ میری بہن کو اس کے سابقہ بہنوئی فیاض نے اپنے چند دوستوں کے ساتھ مل کر اغوا کیا ہے۔ متاثرہ خاتون کو چھ ماہ قبل شوہر سے طلاق دی گئی تھی، جس کے بعد وہ اپنی زندگی دوبارہ سنوارنے کی کوشش کر رہی تھی۔پولیس نے فوری طور پر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ ایس پی آپریشنز نے کہا ہے کہ ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ خاتون کو جلد از جلد بازیاب کرایا جائے اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔








