سینئر صحافی مبشر لقمان نے اپنے تازہ وی لاگ میں انکشاف کیا کہ پاکستان نے بھارت کو ہر محاذ پر سخت دباؤ میں ڈال دیا ہے۔ ان کے مطابق کراچی اور آزاد کشمیر سے راء کے کارندے گرفتار ہوئے جنہوں نے پاکستان کے حساس مقامات کی معلومات بھارت کو دینے کا اعتراف کیا۔
انہوں نے کہا کہ 50 سال بعد تاریخ نے پلٹا کھایا ہے۔گیلپ سروے کے مطابق 47% بنگلہ دیشی عوام بھارت کو دشمن سمجھتے ہیں۔اسحاق ڈار کے ڈھاکہ دورے کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش قریب آگئے ہیں۔ویزا فری انٹری، سول سرونٹس اور فوجی افسران کی تربیت، اور مونگا بندرگاہ تک رسائی جیسے معاہدے ہو چکے ہیں۔مبشر لقمان کے مطابق مئی میں پاک فضائیہ نے بھارتی رافیل طیارے مار گرائے، نیوی بغیر لڑے واپس چلی گئی۔بھارت اربوں ڈالر کا اسلحہ خرید رہا ہے مگر خوف کم نہیں ہوا۔بھارتی میڈیا اور تجزیہ کار اب اپنی ہی حکومت پر تنقید کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے سیلاب کے خدشے پر پاکستان کو پیشگی اطلاع دی، جسے ماہرین نے "مجبوری” اور سندھ طاس معاہدے کی تائید قرار دیا۔ مبشر لقمان نے کہا کہ بھارت چاہ کر بھی پاکستان کا پانی نہیں روک سکتا۔کراچی میں پکڑے گئے راء نیٹ ورک نے متلی میں ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا، جسے دبئی سے فنڈنگ مل رہی تھی۔ جواب میں بھارت نے کھلے سمندر سے 15 پاکستانی ماہی گیر گرفتار کر لیے۔
مبشر لقمان کے مطابق پاکستان نے نہ صرف سفارتی سطح پر بلکہ عسکری محاذ پر بھی بھارت کو دفاعی پوزیشن پر لا کھڑا کیا ہے۔ خطے میں طاقت کا توازن اب تیزی سے اسلام آباد کے حق میں جھک رہا ہے۔
سیلاب کا خدشہ، ستلج کےقریبی علاقوں میں انخلا کی کارروائیاں شروع