حسینہ واجد کا تختہ الٹنے والے طلباء رہنما پہلی بار کسی پاکستانی ٹی وی پر، 1500 سے زائد طلبا کی شہادت کا الزام

0
98
khara such

معروف پاکستانی اینکر مبشر لقمان کے پروگرام "کھرا سچ” میں ڈھاکہ یونیورسٹی کے طلبا نے شیخ حسینہ کی حکومت پر سنگین الزامات عائد کیے۔ پروگرام کے دوران طلبا نے حکومت کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ شیخ حسینہ کے دور حکومت میں 1500 سے زائد طلبا کو تشدد کے واقعات میں شہید کیا گیا ہے۔طلبا نے حسینہ واجد کی دوبارہ حکومت میں آنے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے بنگلہ دیش میں انسانی حقوق کی پامالی کی تمام حدود پار کر دی ہیں۔ طلبا کی تنظیم نے مزید کہا کہ جو بھی شیخ حسینہ کو پناہ دے گا وہ ہمارے دشمنوں میں شمار کیا جائے گا۔
طلبا نے حسینہ واجد کی جانب سے انہیں "رضا کار” کہے جانے اور پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اور امریکی سی آئی اے سے پیسے لینے کے الزامات کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حسینہ واجد کی حکومت عوام کے حقوق کی پامالی اور جبر پر مبنی ہے، اور ان کی یہ کوشش ہے کہ ہر وہ آواز جو ان کی حکومت کے خلاف اٹھتی ہے، اسے دبایا جائے۔پروگرام میں شرکت کرنے والے طلبا نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بنگلہ دیش میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور شیخ حسینہ کی حکومت کے خلاف اقدامات اٹھائے۔ مبشر لقمان کے اس پروگرام نے نہ صرف بنگلہ دیش میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی توجہ حاصل کی ہے، اور شیخ حسینہ کی حکومت کے خلاف اٹھنے والی ان آوازوں کو مزید تقویت بخشی ہے۔

Leave a reply