دھمکی آمیز خطوط کا مقدمہ درج
کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں سپریم کورٹ کے ججوں کو دھمکی آمیز خطوط کی وصولی کے حوالے سے مقدمہ درج کرلیا۔سپریم کورٹ کی آر این اینڈ آئی برانچ نے اے ٹی اے کی دفعہ 7 اور پی پی سی کی 507 کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا۔کیس کے مندرجات کے مطابق، متعلقہ ججز کے سیکرٹریز کو مشکوک خطوط موصول ہوئی تھی، جس کے لفافوں میں سفید پاؤڈر نما کیمیکل کی موجودگی پائی گئی ۔ ایڈمن انچارج نے 3 اپریل کو فون کال کے ذریعے اطلاع دی کہ ان خطوط کے ذریعے خوف پھیلانے کی کوشش کی گئی۔ایف آئی آر میں انکشاف کیا گیا کہ تین خطوط بھیجے گئے، ایک نامعلوم مرسل کی طرف سے گلشاد خاتون کو اور دوسرا سجاد حسین کو نامعلوم پتے سے، ان خطوط کے ذریعے خوف وحراس پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے ،حکام مجرموں کی شناخت اور عدلیہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اس معاملے کی سرگرمی سے تحقیقات کر رہے ہیں۔