بم کی دھمکی ملنے کے بعد بھارتی ایئر لائن کا رخ موڑ دیا گیا

0
66
indigo airline

جبل پور سے حیدرآباد جانے والی انڈیگو کی پرواز کو اتوار کو بم کی دھمکی ملنے کے بعد ناگپور کی طرف موڑ دیا گیا تھا۔ انڈیگو کی پرواز نمبر 6E 7308 جو جبل پور سے حیدرآباد جا رہی تھی کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے پر ناگپور مور دیا گیا

ٹوائلٹ پیپر کے ایک ٹکڑے پر ہاتھ سے لکھا ہوا ایک نوٹ ملا جس میں ‘Blast 9.00 am’ کے الفاظ تھے ،طیارے سے بم کی دھمکی کا کاغذ ملنے پر مسافروں میں خواف و ہراس پھیل گیا،طیارے میں‌69 مسافر اورعملے کے چار اراکین سوار تھے، طیارے نے دھمکی کے بعد ناگپور ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی،تمام مسافروں کو اتارنے کے بعد جہاز کی تلاشی لی گئی تا ہم کوئی بم برآمد نہ ہوا،ہوائی اڈے کے ذرائع کے مطابق، ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) ٹاور نے ہوائی اڈے پر اسٹیشن آپریشنل کمپلائنس چیک (ایس او سی سی) کو ایک پیغام پہنچایا، جس میں اشارہ کیا گیا کہ فلائٹ نمبر 6E-48PQ کو بیت الخلا میں بم کے خطرے کی وجہ سے ناگپور کی طرف موڑا جا رہا ہے۔ یہ پیغام تقریباً صبح 9 بجے پہنچایا گیا، اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے ہوائی اڈے کے تمام حفاظتی آلات کو تیزی سے متحرک کر دیا گیا۔فلائٹ ریڈار24 کے ذریعے ریکارڈ کی گئی فلائٹ ہسٹری کے مطابق، دھمکی ملنے پر اے ٹی آر 72-600 طیارے نے ناگپور کو عبور کیا تھا، اس لیے اس نے یو ٹرن لیا اور ناگپور ہوائی اڈے پر اترا۔تمام ہنگامی خدمات بشمول فائر ٹینڈر، ایمبولینس، اور مرکزی صنعتی سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کی کوئیک ری ایکشن ٹیم، لینڈنگ سے قبل ناگپور ہوائی اڈے پر تیار رکھی گئی تھی۔ طیارہ صبح 9 بج کر 20 منٹ پر نیچے آیا اور تمام مسافروں کو باہر نکال لیا گیا۔ سیکورٹی اہلکاروں نے تمام مسافروں کے ہینڈ بیگز کی تلاشی لی ،تا ہم کچھ بھی برآمد نہ ہوا، واقعہ کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے کہ طیارے میں کس نے یہ دھمکی آمیز پرچی رکھی تھی،

پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی کہاں سے ملی، اس کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا، تحقیقات جاری ہیں،بھارت میں جہازوں،سکولوں، ہسپتالوں ،ریلوے اڈوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں ملنا معمول کی بات بن گیا ہے، آئے روز نامعلوم فون کالز سے دھمکی ملتی ہے جو غلط ثابت ہوتی ہے، گزشتہ دنوں گجرات، پنجاب اور آسام کے تین مال کو بم سے اڑا دیے جانے کی دھمکی ملی تھی، دھمکی کے بعد مال کو خالی کرایا گیا اور تحقیقات کی گئی لیکن کچھ نہ ملا، اسی دن سورت کے ایک مال کو بھی اڑانے کی دھمکی ملی تھی پولیس، بم اسکواڈ دستہ اور ڈاگ اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر مال کی پوری تلاشی لی لیکن بم یا کوئی اور مشکوک اشیا نہیں ملی،

ایئر انڈیا کو بم سے اڑانے کی دھمکی افواہ نکلی

احمد آباد میں کچھ اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں

ممبئی میں تین بڑے بینکوں کو دھمکی آمیز ای میل موصول

ویڈیو لیک ہونے سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟ڈیٹا ریکوری کا طریقہ

 ایئر انڈیا کی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد ہر طرف افرا تفری

Leave a reply