کراچی، دھرنا و تصادم، 300افراد کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

کراچی کی نمائش چورنگی پر دھرنا اور پولیس سے تصادم کرنے والے 300 سے زیادہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔

باغی ٹی وی کے مطابق نمائش چورنگی پر دھرنا مظاہرین کے پولیس کے ساتھ تصادم کامقدمہ سولجربازار تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، جس میں 5 نامزد اور300 نامعلوم افرادکے خلاف ہنگامہ آرائی، اقدام قتل، بلوہ، انسداد دہشت گردی اور پولیس پرحملے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔مقدمے کے متن کے مطابق مشتعل مظاہرین نے پولیس پرلاٹھیوں اورپتھروں سے حملہ کیا۔ مشتعل مظاہرین نے پولیس پر فائرنگ بھی کی۔ شرپسندوں نے سب انسپکٹر راجا خالد سمیت 6 پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا۔ تصادم کے دوران پتھرا سے پولیس موبائل کونقصان ہوا، اور متعدد موٹر سائیکلیں جلائی گئیں۔دوسری طرف پولیس نے نمائش چورنگی سے گرفتار ہونے والے کم عمر لڑکوں سمیت 19 ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا عدالت نے تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی.عدالت نے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا.تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی .

اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں پاکستان کی نئی اننگ کا آغاز

نیا سال کراچی کی تعمیر و ترقی کا سال ثابت ہوگا ،مرتضیٰ وہاب

Comments are closed.