کینال منصوبے کے خلاف دھرنوں سے سندھ اور پنجاب میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی متاثر ہونے کے باعث قلت کا خدشہ پیداہوگیا۔
باغی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت کے متنازع کینال منصوبے کے خلاف سندھ بھر میں جاری مظاہروں اور سڑکوں کی بندش کے نتیجے میں پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل میں رکاوٹ پیدا ہو گئی ہے۔اس بارے آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے مطابق لاڑکانہ اور سکھر کے علاقوں میں جاری احتجاج کی وجہ سے تقریباً 800 آئل ٹینکرز پھنس چکے ہیں، جس کے باعث سندھ کے دیہی علاقوں اور پنجاب میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
او سی اے سی نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ متعلقہ ادارے فوری اقدامات کریں تاکہ ترسیل کا عمل بحال کیا جا سکے۔
اسلام آباد میں بین الاقوامی کانفرنس،جنرل ساحر مرزا مہمان خصوصی
عالمی دنیا کو دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی بنانا ہوگی، شہباز شریف
بلاول بھٹو سےمیئر کراچی سمیت پارٹی رہنماوں کی ملاقاتیں
آئی جی سندھ کا ہیلمٹ نہ ہونے پر موٹر سائیکل بند کرنے کا اعلان
پی ایس ایل، نامناسب اشارے،عامر جمال پر جرمانہ








