ڈہرکی: تجاوزات کے خاتمے پر دوہرے معیار کے خلاف مزدور اتحاد کا 13ویں روز بھی احتجاج

شہر کو خوبصورت بنانے کے نام پر مزدوروں کے روزگار پر ضرب، 13ویں روز بھی احتجاج جاری، ہائی کورٹ فیصلے پر مکمل عمل درآمد کا مطالبہ۔

میرپورماتھیلو (باغی ٹی وی،نامہ نگارمشتاق لغاری) ڈہرکی میں شہری مزدور اتحاد کا احتجاج 13ویں روز بھی جاری رہا، جس کی قیادت صدر محمد صادق لغاری نے کی۔ احتجاج میں ایس ٹی پی کے سینئر نائب چیئرمین جام عبدالفتاح سمیجو، حاجی پیر بخش بھٹی، استاد عبدالقدیر کانجوں، میر محمد ملک، مزدور رہنما غلام سرور سمیجو، عبدالرشید بھٹو، کامریڈ شبیر شر، غریب نواز علوی اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے تحت شہر میں تجاوزات کے خاتمے کا عمل غیر جانبدارانہ ہونا چاہیے۔ انتظامیہ پر دوہرے معیار کا الزام لگاتے ہوئے کہا گیا کہ مخصوص ریڑھی بانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ شہر کی دیگر تجاوزات کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ اور شہر کو صاف ستھرا بنانا سب کی ذمہ داری ہے۔ ٹاؤن چیئرمین سے ملاقات کرکے مزدوروں کے مسائل کا مستقل حل نکالنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ ہائی کورٹ کے فیصلے پر مکمل عمل درآمد ممکن ہو اور عوام کی بھلائی کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔

Comments are closed.