دھمکی آمیز خط کونسی شخصیت کو دکھانا چاہتے ہیں؟ حکومت کا بڑا اعلان
دھمکی آمیز خط کونسی شخصیت کو دکھانا چاہتے ہیں؟ حکومت کا بڑا اعلان
حکومت نے خفیہ خط چیف جسٹس سپریم کورٹ کو دکھانے کی پیشکش کر دی
وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی،اصلاحات وخصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کو اعتراض ہے کہ وزیراعظم نے’دھمکی آمیز خط انہیں نہیں دکھایا تو وزیر اعظم یہ خط سپریم کورٹ میں پیش کرنے کو تیار ہیں،اس میں دو ٹوک الفاظ میں لکھا گیا ہے کہ اگر عدم اعتماد کی تحریک کامیاب نہیں ہوتی اور عمران خان وزیر اعظم رہتے ہیں تو اس کے نتائج خطرناک ہوں گے، وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت کے باعث بیرونی عناصر خوفزدہ ہیں، خط میں مرکزی کردار نوازشریف ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے جلسے میں ایک مراسلے کا ذکر کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ عدم اعتماد کی تحریک میں بیرونی ہاتھ شامل ہیں اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں خط کیوں نہیں دکھایا جارہا، کچھ راز قومی نوعیت کے ہوتے ہیں، وزیر اعظم نے مجھے کہا ہے کہ اگر کسی کوئی شک ہے تو ہم یہ خط سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو دکھانے کو تیار ہیں، ان پر سب کو اعتماد ہے مجھے اجازت نہیں ہے کہ اس خط میں لکھے ہوئے الفاظ بتا سکوں لیکن کلیدی باتیں دہرا دیتا ہوں، وہ حصہ جو عدم اعتماد سے جڑتا ہے اس کی اہم باتیں کیا ہیں۔ اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ اس مراسلے کی تاریخ عدم اعتماد تحریک پیش ہونے سے قبل کی ہے، یہ اہم اس لئے ہے کہ اس مراسلے میں براہِ راست تحریک عدم اعتماد کا ذکر ہے،اس سے بھی زیادہ اہم بات یہ ہے کہ اس میں دو ٹوک الفاظ میں لکھا گیا ہے کہ اگر عدم اعتماد کی تحریک کامیاب نہیں ہوتی اور عمران خان وزیر اعظم رہتے ہیں تو اس کے نتائج خطرناک ہوں گے۔
اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ کہ وزیراعظم کی مقبولیت کے باعث بیرونی عناصر خوفزدہ ہیں، خط میں مرکزی کردار نواز شریف ہیں، پی ڈی ایم ظاہر ہے اس بات سے لاعلم نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ 27 مارچ کےجلسے میں لاکھوں لوگ پہنچے،امر بالمعروف جلسے میں نظر آیا قوم وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ مراسلے میں کی گئی باتیں پاکستان کی خارجہ پالیسی سے جڑی ہیں، بیرونی ہاتھ اورعدم اعتماد آپس میں جڑے ہوئے ہیں،نوازشریف کی ملاقاتیں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ ہیں، پی ڈی ایم کی سینئر قیادت اس بات سے بے خبر نہیں ہے، مراسلے کا براہ راست تعلق عوام سے بھی ہے۔
اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان عوام کو آگاہ کرنا ضروری سمجھتے ہیں،اپوزیشن کے بعض لوگوں کو خود معلوم نہیں تحریک عدم اعتماد کے پیچھے کون ہے، یہ لوگ لاعلمی کے باعث اس سازش کا حصہ ہیں۔ اسمبلی کے تمام منتخب ممبران محب وطن ہیں،اپوزیشن کی جانب سے نواز شریف کھلے عام بیرونی قوتوں کے آلہ کار ہیں۔
باسط بخاری نے وزیراعظم عمران خان کے خط کے حوالے سے بڑا دعویٰ کیا ہے
تیاررہیں، عمران خان کو جو خط آیا وہ میں بتاؤں گی،مریم نواز کا بڑا اعلان
غریدہ فاروقی وزیراعظم کو بھجوایا گیا خط سامنے لے آئیں
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ کے جلسہ عام سے خطاب میں کہا تھا کہ ملک میں باہر سے پیسے کی مدد سے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی اور میرے پاس خط موجود ہے جو اس کا ثبوت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں پتہ ہے باہر سے کن کن جگہوں سے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، لکھ کر ہمیں دھمکی دی گئی ہے، ہم ملکی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، قوم کے سامنے پاکستان کی آزادی کا مقدمہ رکھ رہا ہوں، الزامات نہیں لگا رہا، میرے پاس جو خط ہے وہ ثبوت ہے۔
اس کے بعد وزیراعظم نے خط لہرا کر عوام کو دکھایا پھر جیب میں ڈال لیا۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی شک کر رہا ہے، اسے آف دی ریکارڈ خط دکھا سکتا ہوں، بیرونی سازش کی بہت سی باتیں مناسب وقت پر جلد سامنے لائی جائیں گی۔
بعدازاں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی لال چند مالہی نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو دھمکی آمیز خط 7 مارچ کو موصول ہوا تھا مالہی نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم کو ملنے والے دھمکی آمیز خط میں تحریک عدم اعتماد کا بھی ذکر ہے وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے دھمکی آمیز خط کا ملک کی عسکری قیادت اور وزارت خارجہ کو علم ہے مختلف ممالک سے نازک قسم کے معاملات ہیں اس لیے نام نہیں لے سکتے ہیں۔
مہنگائی مکاؤ مارچ مہنگائی کے کپتان سے نجات کا مارچ ہے،مریم اورنگزیب
اتحادیوں کو منانے کا مشن،حکومت متحرک، اہم ملاقاتیں طے
عمران خان کو کہہ دیا وقت سے پہلے الیکشن کرواؤ،شیخ رشید
10 لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لانے کا خرچہ کون اٹھا رہا ہے ؟سینیٹر پلوشہ خان
ہنڈیا آدھی تو تقسیم ہوچکی،ابھی بہت سے ادا کار تبدیل ہونے ہیں،چودھری پرویز الہی
ہم سلیکٹڈ کے سامنے نہیں جھکیں گے ،بلاول
مہنگائی مکاؤ مارچ،مریم نواز نے نکلنے سے پہلے کیا کیا؟ تصاویر سامنے آ گئیں
تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل،جلد اچھی خبر آئے گی،وفاقی وزیر کا دعویٰ
زرداری بڑی بیماری،چیری بلاسم سے جوتا زیادہ چمکتا ہے، ڈیزل سستا ہوگیا ،وزیراعظم کا جلسے سے خطاب
سرپرائیز آنا شروع، بزدار کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع
عدم اعتماد، وفاق، پنجاب کے بعد اگلی باری خیبر پختونخوا کی
پرویز الہیٰ کو ایک بار پھر وزارت اعلیٰ کی پیشکش ہو گئی
پرویز الہیٰ کے بنی گالہ پہنچتے ہی چودھری شجاعت کا بڑا اعلان
بریکنگ،بزدار فارغ، پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب، حکومت نے اعلان کر دیا
جب "باپ” ساتھ چھوڑ جائے گا تو پھر بچوں کی کیا جرات کہ وہ ساتھ رہیں
خاندان میں اختلافات، چودھری شجاعت نے بڑا سرپرائز دے دیا
عاصم نذیر بھی ن لیگ میں شامل ہو گئے؟ سرپرائز ہی سرپرائز
حتمی فیصلہ 3 اپریل کو ہوگا،بجٹ کے بعد الیکشن ہونے چاہیں،شیخ رشید