سموگ اور دھند، موٹروے متعدد مقامات سے بند کردی گئی
سموگ اور دھند کی وجہ سے موٹروے متعدد جگہوں سے بند کردی گئی۔
ترجمان موٹروے کے مطابق حالیہ سموگ کی شدید لہر اور دھند کی وجہ سے حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹروے مختلف مقامات سے بند کی گئی ہے، دھند کی وجہ سے موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک بند ہے، ملتان سے سکھر تک بھی دھند اور سموگ کی وجہ سے موٹروے بند کردی گئی ہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، دھند کے دنوں میں سفر کیلئے بہترین وقت صبح 10 سے شام 6 بجے تک کا وقت ہے، اس دوران بھی روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں، غیر ضروری سفر نہ کیا جائے، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130سے رابطہ کریں۔