اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان )جانوروں سے لوڈ شہزورڈالے کی کھڑے ٹرک کو ٹکر،3جاں بحق ایک زخمی جبکہ متعدد جانور بھی ہلاک ہوگئے ہیں
ریسکیو سٹاف کے مطابق جانوروں کے بیوپاری ایک شہزور ڈالہ پر اپنے جانور موضع مڈ رشید سےملتان مویشی منڈی لےکر جا رہے تھے،راستے میں دھوڑ کوٹ میں جلال پور موڑ کے پاس روڈ پر ایک ٹرک کھڑا ہوا تھا شہزور ڈالا اس کے پیچھے جا لگا۔
جس کے نتیجے میں تین لوگ موقع پر جاں بحق ہو گئے اور ایک شخص زخمی ہوا۔جاں بحق ہونے والوں میں محمدندیم ولدعبدالمالک،محمدساجد ولداللہ ڈتہ ساکنان موضع مڈرشید اور محمدزاہدشاہ ولدسیدکرم حسین شاہ سکنہ ضلع راجن پور شامل ہیں جبکہ عبدالمالک ولد اللہ ڈتہ شدید زخمی ہوگیا ہے ،جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ شفٹ کر دیا ہے۔
ریسکیو سٹاف نے ڈیڈ باڈیز کو پولیس تھانہ دھوڑ کوٹ کی موجودگی میں لواحقین کے حوالے کر دیا۔








