قصور
کل قاتل ڈور سے جانبحق ہونے والے پروفیسر آفتاب احمد کی نماز جنازہ رات 8 بجے کنگن پور ریلوے اسٹیشن گراؤنڈ میں ادا کر دی گئی

تفصیلات کے مطابق کل لاہور کینال روڈ اوور ہیڈ برج پر کالج جاتے ہوئے ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار قصور کنگن پور محلہ موتی کے رہائشی پی ایچ ڈی سکالر پروفیسر آفتاب احمد کی وفات ہو گئی تھی جن کی نماز جنازہ کل رات 8 بجے کنگن پور ریلوے اسٹیشن گراؤنڈ میں ادا کر دی گئی اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار تھی
نماز جنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور گورنمنٹ سے پتنگ بازی کے خلاف کاروائی سخت کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ انسانی جانیں قاتل دوڑ کی بھینٹ نا چرھ سکیں
مرحوم کنگن پور قصور کے رہائشی تھے اور گورنمنٹ دیال سنگھ کالج لاہور میں تعینات تھے اور موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ کینال روڈ پر ان کے گلے پر ڈور پھر گئی جس سے ان کی جان چلی گئی

Shares: