ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ننکانہ : ڈی ایچ کیو ہسپتال،منیجمنٹ کی غفلت و لاپرواہی، خواتین مریض پریشان
ننکانہ صاحب میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا شدید فقدان ،لیبر روم کے باہر علاج ومعالج کے لیے آنے والےمریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا، وزیر اعلی پنجاب ,صوبائی وزیر صحت پنجاب ,سیکرٹری ہیلتھ اور ڈپٹی کمشنر سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب میں ایڈمنسڑیشن کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین کو دی جانے والی سہولیات کا بھی شدید فقدان پیدا ہو گیا ہے,ڈی ایچ کیوہسپتال ننکانہ صاحب کے لیبر روم کے باہر مریضوں اور ان کے لواحقین کے بیٹھنے کے لیے سہولت نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ,لیبر روم کے باہر صرف اور صرف تین بینچ ہیں جن پرصرف نو افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جب کہ باقی چیک اپ کے لیے آنے والی مریض خواتین اور ان کے لواحقین کے لیےکوئی بیٹھنے کی سہولت نہیں ہے,

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ایڈمنسٹریشن کی ناقص حکمت عملی کے باعث یہ مشکلات پیش آ رہی ہیں,لیبر روم کے دروازہ کے باہر لیب سیمپلنگ کے لیےبناۓ گئے ڈیسک کو ختم کر کے ایک بہترین سہولت مریضوں اور ان کے لواحقین کو دی جاسکتی ہے اور مزید بینچ لگاۓ جاسکتے ہیں اور لیبر روم کے سامنے سے رش بھی ختم کیا جا سکتا ہے اور مریضوں کو سٹریچر اور ویل چیئرز پر اپریشن ٹھیٹر جانے میں بھی آسانی ہو جاۓ گی اور لیبر روم میں تعینات ڈاکٹرز اور میڈیکل عملہ کو بھی آنے جانے میں آسانی میسر ہو گی جبکہ مریضوں کے ساتھ آنے والے مرد لواحقین کا جو رش لیبر روم کے دروازے کے سامنے بنا رہتا ہے وہ بھی ختم ہو جاۓ گا,

لیبر روم کے دروازے کے باہر لیب سیمپلنگ کی وجہ سے بھی شدید رش رہتا ہے ،شہریوں کاکہنا ہے کاس ڈیسک کو جنرل وارڈ کے باہر لیب کے قریب شفٹ کر دیا جانا چاہیے ,

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ایڈمنسٹریشن کام کرنا شروع کر دے تو ڈی ایچ کیو ہسپتال کو پنجاب بھر کا ایک بہترین ہسپتال بنایا جا سکتا ہے,وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی اور سیکرٹری ہیلتھ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب کو اس بات کا نوٹس لینا چاہئے اور جلد از جلد اس درینہ مسئلہ کو حل ہونا چاہئے

Shares: