چنیوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ڈاکٹر طاہر سیال )ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے زیر تعمیر نئے ڈسٹرکٹ کمپلیکس اور ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ کی سائٹ کا وزٹ کیا اور وہاں جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ اور متعلقہ محکموں سے بریفنگ لی،
انہوں نے دونوں پروجیکٹس کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل اور کام کے معیار کو چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ایکسیئن و ایس ڈی او بلڈنگ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کو حکم دیا کہ تعمیراتی میٹریل کا لیبارٹری ٹیسٹ کروائیں اور کام کو مزید تیز کریں،
جس پر فوری طور پر عمل کرتے ہوئے متعلقہ افسران نے استعمال ہونے والے میٹریل کے نمونے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیے۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ڈسٹرکٹ کمپلیکس اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کی تعمیر میں معیار کا خاص خیال رکھا جائے،
انکا کہنا تھا اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوالطاف حسین انصاری، ایکسیئن بلڈنگ محمد عدنان، ایس ڈی او محمد اکرام، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعید احمد، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل طارق و دیگر بھی موجود تھے