ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور میں عرصہ دراز سے ادویات کی قلت،شہری خوار

0
26

قصور
شہر میں اکلوتے سرکاری ہسپتال ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور میں عرصہ دراز سے ادویات کی قلت،نا اینٹی بائیوٹکس نا پیئن کلرز،مریض خوار،حکومتی دعوے بےنقاب

تفصیلات کے مطابق قصور شہر میں اکلوتے سرکاری ہسپتال ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال المعروف بابا بلہے شاہ ہسپتال قصور سٹی میں عرصہ دراز سے ادویات کا شدید فقدان ہے جس کی آواز شہری حلقوں نے بذریعہ میڈیا بیسیوں بار اٹھائی ہے مگر کوئی اثر نا ہوا ہے
ہسپتال او پی ڈی میں مکمل طور پر ادویات نہیں ہیں نا تو اینٹی بائیوٹکس گالیاں و ٹیکے موجود ہیں نا ہی پیئن کلرز ہیں
ہسپتال ڈاکٹرز مجبور ہو کر مریضوں کو ادویات لکھ کر دیتے ہیں جو کہ مریضوں کو بازار سے خریدنی پڑتی ہیں
شہریوں کا کہنا ہے کہ عام بخار کی دوائی لینے کیلئے ہسپتال جائیں تو کم ا از کم دو گھنٹے بعد باری آتی ہے پھر اس کے بعد دوائی لکھ دی جاتی ہے جس کے باعث عام مزدور کی دیہاڑی الگ سے مرتی ہے اور ذہنی کوفت الگ سے اٹھانی پڑتی ہے کیونکہ اکیلا مریض تو ہسپتال جانے سے رہا ساتھ جانے والا مزدور اس دن اپنی مزدوری سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتا ہے اور ملتا بھی کچھ نہیں سوائے تسلیوں کے

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومتی دعوے بےنقاب ہو رہے ہیں جو کہ محض دعوے ہی ہیں عملاً کچھ نہیں ہے
شہریوں نے مجبور ہو کر زیادہ تر پرائیویٹ کلینکس و ہسپتالوں کا رخ کر لیا ہے جو کہ لمحہ فکر ہے
شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے خصوصی نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

Leave a reply