موٹروے ایم-3 جڑانوالہ سے رجانہ تک، ایم-4 خانیوال سے ملتان تک اور ایم-5 ملتان سے روہڑی تک دھند کے باعث بند کر دی گئی ہے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق قومی شاہراہ پر بھی میاں چنوں، خانیوال، ملتان، بستی ملوک، لودھراں، بہاولپور، احمد پور شرقیہ، رحیم یار خان اور صادق آباد میں شدید دھند کی وجہ سے ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی ہے دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث بن سکتی ہے لہٰذا شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں۔

ترجمان نے کہا کہ دھند میں صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک سفر محفوظ تصور کیا جاتا ہے مسافروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سفر کے دوران لین ڈسپلن برقراررکھیں، غیرضروری سفرسے اجتناب کریں اورمحفوظ فاصلے کے ساتھ گاڑی چلائیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے، عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور ہنگامی صورت حال میں رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Shares: